ایک رجل سعید کا انتقال
الرسالہ، جولائی ۲۰۲۴، صفحہ ۴۹
خبرنامہ اسلامی مرکز — 283
3 تا 21 جنوری 2024 چنئی میں بپاسی (BAPASI) کے زیر اہتمام 47 واں بک فئیر منعقد ہوا۔ جس میں سی پی ایس تمل ناڈو کے خطیب اسرار الحسن، کلوندیم احمد، تاج الدین، فیض احمد قادری اور اقبال عمری نے اسٹال کا انتظام سنبھالا۔ اسٹال پرگڈورڈبکس اور الرسالہ مشن کی کتابیں انگریزی اور تمل زبان میں رکھی گئیں۔ ساتھ میں مختلف زبانوں میں تراجم قرآن کے نسخے بھی رکھے گئے۔ اکثر لوگوں نے بڑے شوق سے قیمتاً قرآن حاصل کیا۔ بہت سے لوگوں کو اسپرچول گفٹ کے طور پر قرآن اور دیگر اسلامک لٹریچر دیے گئے۔ دعوت الی اللہ کے لیے بک فئیر کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک غیر مسلم بھائی بک فئیر کے آخری دن ملاقات کے لیے آئے اور اس بات کا اظہار کیا کہ میں صرف آپ لوگوں سے ملاقات کرنے اور شکریہ ادا کرنے کے لیے آیا ہوں۔ کیوں کہ آپ نے مجھے گزشتہ بک فئیر میں ایک تامل ترجمہ قرآن کا نسخہ گفٹ کیا تھا، میں اس کو مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (NCPUL) کے زیر اہتمام ممبئی میں 6 تا 14 جنوری 2024 اردو بک میلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اسٹال کا انتظام جناب نصیر اللہ صاحب (بنگلور)، آصف خاں صاحب (کانپور) اور حافظ سید اقبال عمری (تامل ناڈو) نے سنبھالا۔ بک فئیر میں مولانا وحید الدین خان صاحب کی کتابیں اور گڈورڈ کی چلڈرن بکس کافی دلچسپی کے ساتھ خریدی گئیں۔ ممبئی سی پی ایس ٹیم سے ہر دن کوئی نہ کوئی ساتھی ہمارے ساتھ میلہ میں شرکت کرتا تھا۔ اس دوران الرسالہ مشن کے قدیم ساتھیوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان لوگوں نے مشن کے لیے اپنی جدوجہد کا تذکرہ کیا۔ جیسے ایک بزرگ ساتھی جناب الطاف صاحب نے فرمایا کہ آج جس BKC گراؤنڈ میں بک میلہ لگا ہوا ہے ایک زمانے میں یہاں جنگل ہوا کرتا تھا۔ اس میدان میں پہلا تبلیغی اجتماع ہوا تو میں اس موقع پر الرسالہ مشن کی کتابیں ایک بیڈ شیٹ میں لپیٹ کر کندھے پر لاد کر اجتماع گاہ میں پہنچا تھا اور کتابیں فروخت کی تھیں۔ پھر انھوں نے مولانا کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات اور دعوتی واقعات کا تذکرہ کیا۔ مثلاً یہ کہ مولانا کو آر ایس ایس کے لوگ اپنے پروگراموں میں بطور مہمان بلایا کرتے تھے اور نماز وغیرہ کی سہولیات بھی مہیا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ اسٹیج پر ہی نماز کا وقت ہو گیا تو ان لوگوں نے وہیں نماز پڑھنے کا انتظام کیا مولانا اسٹیج پر سب کے سامنے نماز ادا کرنے لگے۔ جب مقرر نے مولانا کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو اس نے بھی اپنی تقریر روک دی تھی۔ چنانچہ ہزاروں ہندوؤں کے مجمع نے انتہائی خاموشی کے ساتھ مولانا کے نماز ادا کرنے کا مشاہدہ کیا۔ (مولانا سید اقبال احمد عمری، عمر آباد، تامل ناڈو)
On March 11, 2024, CPS International hosted an 'Interfaith' gathering, welcoming a delegation from the United States. The delegation was led by Dharmacharya Mr. Shantum Seth, representing the Zen tradition. The dialogue was led by Dr. Farida Khanam, alongside members of CPS. After the program the delegates were given books as spiritual gifts. Good day, I received the Quran translation and the book you sent, and I
‹ Previous page Next page › Contents of July 2024 All issues