Al-Risala · November 2024 · page 4

احتساب

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۴، صفحہ ۴

نیا سال: امید و احتساب ہر غروب کے لیے ایک نیا طلوع مقدر ہے سورج پچھم میں غروب ہوتا ہے تاکہ دوبارہ پورب سے نئی شان کے ساتھ طلوع ہو۔ یہ ایک روشن نشانی ہے جو آسمان پر ظاہر ہو کر ہر روز ہمیں بتاتی ہے کہ خدا نے اپنی مملکت کا نظام کس طرح بنایا ہے۔ یہ اس حقیقت کا ایک کائناتی اعلان ہے کہ خدا کی اس دنیا میں کوئی "غروب" آخری نہیں۔ ہر غروب کے لیے ایک نیا طلوع مقدر ہے۔ شرط صرف یہ ہے کہ آدمی کے اندر امید اور حوصلہ باقی ہو۔ غروب کا واقعہ پیش آنے کے بعد وہ مثبت سوچ کے ساتھ از سر نو اپنی جد و جہد کا منصوبہ بنائے، اور زندگی کی شاہ راہ پر دوبارہ اپنا سفر شروع کر دے۔

احتساب

19 جنوری 1989 میں کشمیر کے دو صاحبان ملاقات کے لیے آئے۔ ان سے گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ موجودہ زمانے میں مسلمانوں نے جن لوگوں کو اپنا لیڈر بنایا، وہ سب کے سب مقرر تھے، ان میں کوئی بھی شخص مدبر نہ تھا۔ یہی سب سے بڑی وجہ ہے کہ موجودہ زمانہ میں مسلمان ہر طرف ناکام اور برباد نظر آتے ہیں۔ قوموں کی رہنمائی کے لیے مدبر شخص چاہیے، مقرر شخص کبھی قوم کی رہنمائی نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم قیادت موجودہ زمانے میں سب سے زیادہ ناکام قیادت ثابت ہوئی ہے۔

اس کی وجہ اس کی یہ غلطی ہے کہ اس نے مسلمانوں کے مستقبل کو تعمیر کے میدان میں تلاش کرنے کے بجائے سیاست کے میدان میں تلاش کیا۔ سیاست بازی کا مطلب ہے، اپنے مسائل کے حل کے لیے دوسروں کے خلاف مہم چلانا۔ جب کہ تعمیر یہ ہے کہ اپنے مسائل کے لیے خود اپنے اوپر عمل کیا جائے۔

کرنے کا اصل کام یہ ہے کہ قوم کو اس حیثیت سے تیار کیا جائے کہ لوگ ایمان اور اخلاق کے

‹ Previous page Next page › Contents of November 2024 All issues

Printed page