Al-Risala · November 2024 · page 49

قارئین الرسالہ

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۴، صفحہ ۴۹

ایک صاحب بمبئی سے لکھتے ہیں : الرسالہ میں ایک منفر دبات یہ ہے کہ اسے کسی بھی شخص کو خواہ وہ کسی بھی شعبہ کا ہو اور کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو دینے میں ہچکچاہٹ نہیں ہوتی ۔ یہ بات کسی اور کتاب میں نہیں ہے ۔ ہمیں کوئی بھی پرچہ دینے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے اور بہت سی جگہ نہ دینے پر گزارا کرنا پڑتا ہے ۔ الرسالہ خدا کا خوف ، حضور سے شدید محبت اور ایمان مضبوط کرتا ہے ۔ اس کے ذریعہ غصہ ، تکبر، گھمنڈ کم ہوتا ہے اور آخرت کا ڈر اور اسلام کو پھیلانے کا احساس بڑھتا ہے ۔ ایک پروفیسر صاحب الرسالہ ( انگریزی ) پر نظر ڈالتے ہوئے خود بخود کہہ اٹھے ، بے شک بے شک ۔ آج کے دور میں کم خرچ ، کم وقت اور زیادہ مناسب طریقہ پر ہم غیر مسلموں میں اسلام کو ، ” انگریزی “ الرسالہ کے ذریعے ہی پیش کر سکتے ہیں ۔ (نومبر 1985)

محبوب نگر سے ایک صاحب کا خط ( 12 اپریل 1985 ) موصول ہوا ہے ۔ اس خط کا ایک حصہ یہ ہے : میں حیدر آباد بذریعہ ٹرین جانے کی تیاری میں تھا کہ الرسالہ اپریل 1985 آ پہنچا ۔ میں نے سوچا کہ ڈھائی گھنٹے کے سفر کا ساتھی مل گیا ۔ ٹرین چلتی رہی ۔ میں الرسالہ میں محو تھا ۔ یہاں تک کہ آخری مضمون شروع ہوا ۔ رقت طاری ہوتی گئی ، آنسو رواں ہو گئے ۔ گردو پیش کی کچھ خبر نہ رہی ، یہ بھی یاد نہیں رہا کہ میں سفر میں ہوں میرے اطراف کم از کم چار چھ مسافر تو مجھے دیکھ رہے ہوں گے ۔ مضمون ختم ہوا تو پاس میں بیٹھے ایک غیر مسلم معمر ہم سفر نے پوچھا کیا بات ہے بھائی ، کوئی ٹریجڈی بھری کہانی پڑھ رہے تھے کیا ۔ میں نے کہا نہیں یہ مذہبی پر چہ ہے ۔ پھر میں نے ان کے کہنے پر مضمون کے بارے میں مختصر بتاتے ہوئے کچھ اقتباسات پڑھ کر سنائے جس سے وہ کافی متاثر ہو کر کہنے لگے جو تحریک ایثار اور قربانی پر چلتی ہے وہ ضرور کامیاب ہوتی ہے “۔ (دسمبر 1985) ایک صاحب بنگلور سے ( 28 اکتوبر 1985 کے خط میں ) لکھتے ہیں : میں کئی سال سے الرسالہ کا قاری ہوں۔ اس سے مجھے بہت فائدہ پہنچا ۔ اس سے پہلے میں حق کی پگڈنڈی پر چل رہا تھا ، اب میں حق کی شاہراہ پر چلتے ہوئے مومن کی کیفیت اپنے اندر محسوس کرتا ہوں ۔ مولانا کا انداز بیان میرے احساس میں ایسا اترتا ہے جیسے انھوں نے میرے دل کی باتوں ہی کی تصدیق کی ہے ۔ اللہ کا بہت بڑا فضل ہے کہ مولانا صاحب سے مجھے بہت تقویت ملی ہے ۔ ( فروری 1986 )

‹ Previous page Next page › Contents of November 2024 All issues

Printed page