Al-Risala · November 2024 · page 48

قارئین الرسالہ

الرسالہ، نومبر ۲۰۲۴، صفحہ ۴۸

قارئین الرسالہ

(الرسالہ مشن کا مقصد لوگوں کو خدا سے قریب کرنا، اور ان میں اعلیٰ سوچ پیدا کرنا ہے۔ الرسالہ اور الرسالہ مشن کی کتابوں کے مطالعہ سے لوگوں کی زندگی میں کس قسم تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں، اس کی مثالیں روزانہ سامنے آتی رہتی ہیں۔ جو لوگ الرسالہ کا برابر مطالعہ کرتے ہیں ان میں معرفتِ خداوندی ،سنجیدگی اور حقیقت پسندی پیدا ہوتی ہے۔ ذیل میں الرسالہ مشن کے قدیم وجدید قارئین کے کچھ تاثرات نقل کیے جا رہے ہیں تاکہ الرسالہ کے موجودہ قارئین کو ان سے اپنے تزکیہ، معرفت اور دعوت کے لیے مزید تحریک مل سکے— ایڈیٹر)

نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں اکتوبر 1984 ایک جلسہ ہوا۔ اس میں اسلامی مرکز کی مطبوعات کا اسٹال لگایا گیا تھا۔ اس موقع پر ایک رجسٹر بھی رکھا گیا تھا، جس میں بہت سے لوگوں نے اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ ان میں سے ایک تبصرہ یہ ہے:

The 'Introduction to Islam Series' publications have been found useful, but it was observed that these are printed in English and Urdu languages only. With the viewpoint of the propagation of Islamic teachings all the useful handbooks or booklets should also be released in the rest of the modern Indian languages. On the whole, the rest of the publications displayed here are excellent and bearing the upto date information about Islam. Thanks for the endeavour in this regard. Chander Mohan, D-917, Netaji Nagar, New Delhi 23 (February 1985) شری منگل سین اپنے خط (مورخہ 4 اپریل 1985) میں لکھتے ہیں: آپ کا ماہنامہ الرسالہ باقاعدگی سے دستیاب ہو رہا ہے۔ اور جب یہ پہنچتا ہے تو سارے کام چھوڑ کر اس پر جھپٹ پڑنے کو جی چاہتا ہے۔ کسی سے بات چیت ہو رہی ہو تو فوراً ختم کر کے اس کو پڑھنا شروع کر کے تسکین ملتی ہے۔ بلاشبہ خدا نے آپ کے قلم میں وہ روانی عطا کی ہوئی ہے کہ جس سے ہمارے پاٹھکوں کو بہت آنند آتا ہے۔ گویا یہ تحریر کسی خدا شناس کی تحریر معلوم پڑتی ہے۔ (جولائی 1985)

‹ Previous page Next page › Contents of November 2024 All issues

Printed page