Al-Risala · May 2025 · page 39

ذکر اللہ

الرسالہ، مئی ۲۰۲۵، صفحہ ۳۹

جواب: ہماری فقہ میں ایسا ہی لکھا ہے۔

سوال: قرآن و سنت کی روشنی میں مسئلہ کیا ہے؟

جواب: بس اتناہی کافی ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔

سوال: بعض حضرات نے قومی اور اصلی اسلام کے خانے بنا رکھے ہیں۔ اور ان کے نزدیک قومی خدمت، اسلامی خدمت قرار نہیں دی جاسکتی۔ کیا مسلمانوں کے قومی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنا غیر اسلامی ہے؟

جواب: بالکل اسلامی ہے۔ صرف یہ ہے کہ تقسیم کار ہونی چاہیے۔ کچھ لوگ مسلمانوں کو تعلیم میں آگے بڑھانے کی کوشش کریں، کچھ فکری چیلنجوں کا مقابلہ کریں، کچھ مسلمانوں کو انڈسٹری میں ترقی دیں۔ یہ عین اسلامی کام ہوگا۔ میں صرف ایک چیز کا مخالف ہوں، حکومتوں سے ٹکراؤ۔ اس کو میں زہر سمجھتا ہوں کیونکہ یہ سارے کام بگاڑ دیتا ہے۔

سوال: امیر تنظیم اسلامی ڈاکٹر اسرار احمد سے آپ کے خوشگوار مراسم یک بیک ناخوشگوار کیوں کر ہوگئے؟ اب سنا ہے کہ ترک ملاقات تک نوبت آن پہنچی ہے۔ حالانکہ چند سال قبل انھوں نے محاضرات قرآنی میں آپ کو خاص طور پر مدعو کیا تھا؟

جواب: ڈاکٹر صاحب مجھ سے کیوں ناراض ہیں، یہ ان کو معلوم ہوگا۔ میں نے تو "الرسالہ" میں ڈاکٹر صاحب کے خلاف کبھی کچھ نہیں لکھا اور میں ان کے کام کی قدر کرتا ہوں، جو کچھ بھی ہے۔ لیکن اختلاف اپنی جگہ، وہ جس اسلامی انقلاب کا ذکر کرتے ہیں اور جو بیعت انھوں نے اپنے پیروکاروں سے لے رکھی ہے، میں اسے صحیح نہیں سمجھتا۔

سوال: پاکستان میں ان دنوں علما کا ایک طبقہ جمہوریت کو ترک کر کے خلافت کا علمبردار بن گیا ہے۔ اس کے لیے باقاعدہ فورم بنا دیے گئے ہیں۔ کیا اسلام میں جمہوریت مبغوض ہے؟ اور یہ کہ جمہوریت اور خلافت میں کیا حقیقی فرق ہے؟

جواب: دیکھیے، جمہوریت نام ہے ایک حکومتی نظام کا۔ میں اس کو اسلام کے مطابق سمجھتا ہوں

‹ Previous page Next page › Contents of May 2025 All issues

Printed page