ایک سوال
الرسالہ، مئی ۲۰۲۵، صفحہ ۵۰
دوران وہ نہایت انکساری اور کشادہ ذہنی کے ساتھ ہماری باتیں سن رہے تھے۔ امید ہے کہ اس ملاقات کے بعد Blasphemy کے بارے میں اسلام کا درست موقف ان پر واضح ہو گیا ہوگا۔
بات چیت کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ خدا کے وجود پر یقین رکھتے ہیں؟ تو انہوں نے نہایت شائستگی کے ساتھ نفی میں جواب دیا۔ جب ان سے وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا: ”دنیا میں اتنے مصائب اور مسائل ہیں، لیکن ان سب کے درمیان ہمیں کہیں خدا کا وجود نظر نہیں آیا۔ “ انہوں نے مزید کہا: ”میں نے کبھی اپنے عقیدے کو کسی پر مسلط کرنے کی کوشش نہیں کی، اور نہ ہی اسے کسی بحث و مباحثے کا موضوع بنایا ہے۔ “ ہم نے ان سے درخواست کی کہ وہ ضرور God Arises کا مطالعہ کریں۔ یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔ ہم پرامید ہیں کہ وہ ان کتابوں کو پڑھیں گے اور ان سے فائدہ اٹھائیں گے۔
بنگلور ٹیم کی جانب سے ”مسلم معاشروں میں امن کا فروغ“ کے عنوان سے مسلم انتظامیہ کے تحت چل رہے اسکولوں اور کالجوں میں ورکشاپس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 5 فروری 2025 کو ٹیم کی چار خواتین، مز تزئین، مز آمنہ، مز عائشہ اور مز قدسیہ نے بنگلور کے مناہل اسکول میں ایک ورکشاپ منعقد کیا۔ اس ورکشاپ میں انھوں نے اساتذہ اور طلبہ کے سامنے تعمیری خیالات پیش کیے اور یہ واضح کیا کہ اسلام نے سماجی امن پر کس قدر زور دیا ہے۔ ورکشاپ سے قبل اسکول کی پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات کی گئی، جس میں انہیں سی پی ایس انٹرنیشنل کے سرگرمیوں سے متعارف کروایا گیا۔ تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے بڑی دلچسپی کے ساتھ اپنے اسکول میں اس ورکشاپ کے انعقاد کی اجازت دی۔ پروگرام میں شریک طلبہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس ورکشاپ سے انہیں بہت سی نئی اور قابل عمل باتیں سیکھنے کو ملیں، اور ان کے ذہنوں میں موجود کئی الجھنیں دور ہو گئیں (مز فاطمہ ساره، بنگلور)
بنگلور سے مولانا وحید الدین خان صاحب کے مضامین پر مشتمل انگریزی میگزین اسپرٹ آف اسلام شائع ہوتا ہے۔ اس کے مطالعے کے بعد جناب وشوموہن صاحب نے ہمارے واٹس ایپ پر اپنے تاثرات کچھ یوں بیان کیے: ”یہ میگزین نہایت عمدہ ہے۔ عام لوگ اسلام کی بہت سی مثبت باتوں سے ناواقف ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ اسلام کی نمائندگی ایسے افراد کے ہاتھ میں ہونی چاہیے جوان تعمیری پہلوؤں کو اجاگر کریں۔ “ Soulveda ایک روحانیت پر مبنی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد تحریر کے ذریعے فرد اور سماج کی فلاح و بہبود کو سیکولر سطح پر فروغ دینا ہے۔ مولانا وحید الدین خان صاحب کے انگریزی اور ہندی مضامین اس ویب سائٹ پر باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔
انگریزی مضامین کے مطالعہ کے لیے یہ QR کوڈ اسکین کریں ہندی مضامین کے مطالعہ کے لیے یہ QR کوڈ اسکین کریں