Al-Risala · January 2025 · page 23

احساسِ گناہ

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۵، صفحہ ۲۳

احساسِ گناہ

فقہا نے گناہ کو گناہ کبیرہ اور گناہ صغیرہ میں تقسیم کیا ہے۔ لیکن زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ گناہ کی نوعیت احساسِ گناہ کی نسبت سے مقرر ہوتی ہے۔ جتنی بے حسی اتنا ہی بڑا گناہ۔ اس حقیقت کو تین اصحابِ رسول انس بن مالک، ابوسعید الخدری، اور عبادہ بن القرط نے روایت کیا ہے: اِنَّكُمْ تَعْمَلُونَ اَعْمَالًا هِيَ اَدَقُّ فِيْ اَعْيُنِكُمْ مِنَ الشَّعْرِ، اِنْ كُنَّا لَنَعُدُّهَا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمُوْبِقَاتِ (مسند احمد، احادیث نمبر، 12604، 10995، 20751)۔ یعنی بے شک تم کچھ برے کام کرتے ہو جو تمہاری نظروں میں بال سے بھی زیادہ باریک ہیں، حالانکہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ان کو ہلاکت میں ڈال دینے والے گناہوں میں شمار کرتے تھے۔

اس سے معلوم ہوا کہ احساس کی نوعیت اصل چیز ہے، جو گناہ کو کبیرہ یا صغیرہ بناتی ہے۔ احساسِ خطا کی کمی یا زیادتی ایک گناہ کو گناہ صغیرہ یا گناہ کبیرہ بنا دیتی ہے۔ احساس کی شدت سے شعور کی گہرائی پیدا ہوتی ہے۔ اس اعتبار سے اس کا تعلق معرفت سے ہے۔ جس درجے کی معرفت، اسی درجے کا احساسِ خطا۔ اس روایت میں دراصل ایسے آدمی کی حالت بیان کی گئی ہے جس سے بشری تقاضے کے تحت کوئی غلطی سرزد ہو جائے، مگر اس کے بعد وہ غفلت یا سرکشی کا طریقہ اختیار نہ کرے، بلکہ وہ شدید قسم کی توبہ وانابت کا ثبوت دے۔ وہ صبح و شام اللہ کی پکڑ سے ڈرتا رہے ۔ یہی وہ انسان ہے جس کو قیامت میں اللہ کی خصوصی رحمت و مغفرت حاصل ہوگی۔

اس کے برعکس، کچھ لوگ وہ ہیں، جن کا ذکر صحابی رسول ابو ایوب انصاری نے ان الفاظ میں کیا ہے: اِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ الْحَسَنَةَ، يَتَّكِلُ عَلَيْهَا، وَيَعْمَلُ الْمُحَقَّرَاتِ حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهَ وَقَدْ اَخْطَرَتْهُ، وَاِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ السَّيِّئَةَ فَيَفْرَقُ مِنْهَا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهَ آمِنًا (شعب الایمان للبیہقی، اثر نمبر (6880)۔ یعنی بیشک ایک آدمی نیک کام کرتا ہے، اور اس پر وہ پر اعتماد ہوتا ہے، مگر وہ چھوٹے چھوٹے گناہ کرتا رہتا ہے، چنانچہ وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ گناہ اس کے لیے سنگین مسئلہ بن کر موجود ہوں گے۔ (اس کے برعکس) ایک اور آدمی ہے، جو گناہ تو کرتا ہے، مگر برابر وہ اس سے خائف

‹ Previous page Next page › Contents of January 2025 All issues

Printed page