دوسرا قرآن
الرسالہ، جنوری ۲۰۲۵، صفحہ ۳۰
بغاوت تک پہنچ جاتی ہے، یہاں تک کہ معاشرہ جنگ و جدال میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ فی الواقع آج مسلم ممالک میں الربیع العربی (Arab Spring) کے نام سے ہو رہا ہے۔ جیسے سیریا، یمن، لیبیا اور مصر، وغیرہ۔ (مولانا عبد الباسط عمری، گلبرگہ، مورخہ 6 جولائی 2020) جواب برادرم مولانا عبد الباسط عمری، السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپ سے ٹیلی فون پر ہوئی گفتگو کے پس منظر میں آپ کا خط میرے لیے ایک چشم کشا خط ہے۔ اس خط کو پڑھنے کے بعد میرے دل میں آپ کے بارے میں جو احساس پیدا ہوا، وہ یہ ہے کہ موجودہ حالات میں آپ کی یہ تحریر انقلابی تحریر ثابت ہوسکتی ہے۔ بشرطیکہ آپ دو مزید چیزوں کا ثبوت دے سکیں — آپ اپنی زندگی میں ایک انقلاب پیدا کریں، جو دو صفتوں کا حامل ہو: کامل سادگی، اور مکمل معنوں میں قناعت۔
مکمل سادگی کسی انسان کے لیے کامل عزم اور با مقصد زندگی کی علامت ہے۔ اور قناعت اس بات کی علامت کہ وہ انسان حقیقت پسندانہ سوچ کا مالک ہے۔
وحید الدین، نئی دہلی 15 جولائی 2020 ختم نبوت قرآن کے مطابق، خدا نے آپ کو نبیوں کے خاتم (33:40) کی حیثیت سے مبعوث فرمایا ہے۔ دوسرے انبیا صرف اللہ کے رسول تھے، اور آپ اللہ کے رسول ہونے کے ساتھ خاتم النبیین بھی ہیں۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کا ایک پہلو یہ ہے — براہ راست پیغمبر کی ذات کے ذریعے دعوت کے دور کا خاتمہ، اور پیغمبر کے ماننے والوں کے ذریعے دعوتی عمل کا آغاز۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 2025 All issues