ایمَان کالِباس
الرسالہ، نومبر ۲۰۲۵، صفحہ ۴۹
خبر نامہ اسلامی مرکز ــــ 286
دوحہ انٹرنیشنل بک فیئر (8 تا 17 مئی 2025) قطر کی راجدھانی دوحہ میں منعقد ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس نے شرکت کی۔ ادارے کی جانب سے مولانا محمد یعقوب عمری اور مولانا سید اقبال احمد عمری نے اسٹال کا انتظام سنبھالا، جبکہ قطر میں مقیم مولانا عبد الباسط عمری مقامی طور پر شریک ہوئے۔ میلے میں آنے والے زائرین اور مختلف این جی او کے نمائندوں کو قرآن کریم کے تراجم اور دینی لٹریچر مختلف زبانوں میں پیش کیا گیا، جسے سب نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔ یہ سفر نہایت مفید، امید افزا، اور نتیجہ خیز ثابت ہوا۔
79 ویں یومِ آزادی (15 اگست 2025) کے موقع پر نیشنل میڈیکل کالج، سہارنپور میں ایک پروگرام منعقد ہوا، جس کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم خاں نے کی۔ اس میں ضلع کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اپنے صدارتی خطبے میں ڈاکٹر اسلم نے روحانیت، اخوت، اور اچھی قیادت کی اہمیت پر زور دیا۔ آخر میں مولانا وحید الدین خاں کی کتابیں مہمانوں کو پیش کی گئیں اور ڈاکٹر اسلم نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 18 اگست کو CPS انٹرنیشنل، دہلی کا ایک وفد ادارہ تحقیق و تصنیف اسلامی، علیگڑھ کے دورے پر گیا، جہاں ادارے کے ذمہ داران اور ریسرچ اسکالرس کے ساتھ ایک علمی نشست میں فکری تبادلہ خیال ہوا۔ وفد میں مولانا سید اقبال احمد عمری، مولانا محمد یعقوب عمری، مسٹر وکرانت ڈاگر اور مسٹر بلال شفیع شامل تھے۔ اجلاس میں دور حاضر میں حکمت، اجتہاد، اور اتحادِ امت جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ اس پروگرام میں ریسرچ اسکالرس کے علاوہ، ادارے کے جوائنٹ سکریٹری انجینئر آفتاب حسن، مولانا کمال اختر قاسمی (رفیق ادارہ)، وغیرہ شامل ہوئے۔ مولانا نعمان بدر فلاحی (رفیق ادارہ) کے اختتامی کلمات پر اس پروگرام کا اختتام ہوا۔
جامعہ ہمدرد، دہلی کے ایم اے اسلامیات کے طلبا نے سی پی ایس انٹرنیشنل نئی دہلی کے تحت چند ہفتوں پر مشتمل ایک انٹرن شپ پروگرام مکمل کیا، جس کا اختتام 19 ستمبر 2025 کوسی پی ایس انٹرنیشنل، نئی دہلی میں ہوا۔ اس پروگرام میں طلبہ کو یہ رہنمائی کی گئی کہ موجودہ دور میں اسلام پر عمل کرنے کے معاملے میں ہم کہاں غلطی کر رہے ہیں، اور اس کو دوسروں کے سامنے پیش کرنے کا طریقہ کیا ہونا چاہیے۔ اس کے بعد انھوں نے مختلف موضوعات پر پریزنٹیشنز پیش کیے، جن میں خواتین اور اسلام، معرفت، اسلام اور امن، اور خدا رخی زندگی سمیت دیگر موضوعات شامل تھے۔ 30 ستمبر 2025 کوسی پی ایس انٹرنیشنل دہلی کی ٹیم کو ودیا جیوتي انسٹی ٹیوٹ آف ریلیجس اسٹڈیز نئی دہلی نے مدعو کیا۔ مسٹر رجت ملہوترا اور مولانا فرہاد احمد، وغیرہ نے شرکت کی۔ ان کے سامنے درج ذیل موضوعات پر خطابات پیش کیے گئے: قرآن، مولانا وحید الدین خاں کی تعلیمات برائے پر امن دنیا، اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کے لیے ایک بہترین نمونہ۔ یہ خطابات مذہبی مطالعات کے طلبہ کے سامنے دیے گئے تھے۔ لیکچر کے
‹ Previous page Next page › Contents of November 2025 All issues