Al-Risala · January 2025 · page 8

نئے سال کے لیے ایجنڈا

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۵، صفحہ ۸

7۔ انتخابی پالیسی کے معاملے میں مسلمانوں کو اپنا ذہن مکمل طور پر بدلنا ہے۔ اب تک ان کا رجحان اس معاملے میں یہ رہا ہے کہ پورے ملک کے لیے ایک ملّی پالیسی اختیار کریں۔ موجودہ حالت میں اس قسم کی انتخابی پالیسی مسلمانوں کے لیے مفید نہیں۔ مفید سیاسی پالیسی صرف یہ ہے کہ مسلمان مقامی حالات کے اعتبار سے الگ الگ اپنی انتخابی پالیسی بنائیں۔ وہ ملکی پالیسی کا طریقہ ختم کردیں۔ 8۔ 1947 کے بعد سے مسلمانوں کے اوپر تحفظاتی ذہن غالب رہا ہے۔ وہ ملّی شناخت کے تحفظ کو سب سے بڑی چیز سمجھتے رہے ہیں۔ موجودہ گلوبلائزیشن کے دور میں اس قسم کی تحفظاتی پالیسی غیر مفید ہے۔ مسلمانوں کے لیے صحیح پالیسی یہ ہے کہ وہ ملّی شناخت کو اپنا کنسرن بنانے کے بجائے پیغام خداوندی کو تمام انسانوں تک پہنچانے کو اپنا نشانہ بنائیں۔ وہ ملک میں دینے والے (giver) گروہ کی حیثیت سے اپنا مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

9۔ دَورِ جدید کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس نے میل ملاپ اور اختلاط (interaction) کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے۔ یہ تبدیلی ترقیاتی سرگرمیوں سے بہت زیادہ جڑی ہوئی ہے۔ ایسی حالت میں اب "علاحدہ مسلم پاکٹ" کا تصور ایک فرسودہ تصور بن چکا ہے۔ اب مسلمانوں کو علاحدہ مسلم پاکٹ جیسی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کردینا چاہیے۔ دورِ جدید میں ترقی کے اعلیٰ مقام پر پہنچنے کے لیے یہ بے حد ضروری ہے۔

10۔ پچھلے سَو سال سے بھی زیادہ مدت سے پوری دنیا کے مسلمانوں نے اپنی آفاقیت (universality) کو ملّت تک محدود کر رکھا ہے۔ دورِ جدید کا تقاضا ہے کہ وہ اس محدودیت کو ختم کردیں۔ وہ اپنی آفاقیت کو پوری انسانیت کے ساتھ جوڑیں۔ وہ جدید اصطلاح کے مطابق ، اپنے آپ کو گلوبل ولیج کا ایک حصہ سمجھیں۔ وہ بین المللی سیاست کے بجائے بین الانسانی سیاست کو اختیار کریں۔ اسی آفاقیت میں ان کی دینی اور ملّی ترقی کا راز چھپا ہوا ہے۔

اس سلسلے میں سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ موجودہ زمانہ منصوبہ بندی (planning) کے ساتھ کام کرنے کا زمانہ ہے۔ نہ صرف ہندوستانی مسلمان بلکہ ساری دنیا کے مسلمان موجودہ زمانے میں

‹ Previous page Next page › Contents of January 2025 All issues

Printed page