حاصل زندگی
الرسالہ، جنوری ۲۰۲۶، صفحہ ۴
حاصل زندگی
24 نومبر 2025 کو بالی وڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر (پیدائش 8 دسمبر 1935) کا انتقال ہو گیا۔ بی بی سی اردو کی ویب سائٹ نے ان کی وفات کی خبر دیتے ہوئے پہلا جملہ یہ لکھا ہے: 'انڈین سینما کے 'ہی مین' کہے جانے والے اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔
این ڈی ٹی وی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ان کا آخری ویڈیو پیغام (25 نومبر 2025) نشر کیا ہے، جو انھوں نے اپنے مداحوں کو دیا تھا۔ چینل نے اس کو حسب ذیل عنوان دیا:
Dharmendra's Last Video Message 38 سیکنڈ کی ویڈیو میں ان کا پیغام یہ ہے: "دوستو، سب کچھ پا کر بھی حاصل زندگی کچھ بھی نہیں کمبخت جان کیوں جاتی ہے جاتے ہوئے پتا نہیں کہاں لے جائیں گے، کون لے جائے گا، کیسے ساتھ لے جائیں گے، بہر حال، ہیومن نیچر ہے اکٹھا کرتے رہو، اپنے آپ سے محبت کرو، اپنا خیال رکھو اور زندگی کو انجوائے کرو۔ " No one knows where we will be taken, who will take us, or how we will be taken. In any case, it is human nature to keep accumulating. So, love yourself, take care, and enjoy life. انسان اپنی ساری عمر خوشی کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے۔ ہر عورت اور ہر مرد چاہتا ہے کہ وہ زندگی کو انجوائے کرے، اس کو ایسی خوشی حاصل ہو جائے، جس کے بعد کوئی غم نہ ہو۔ مگر عملی صورت حال یہ ہوتی ہے کہ انتہائی کوشش کے باوجود اس کا سفر ایک ناخوشی سے دوسری ناخوشی کی طرف جاری رہتا ہے۔ اسی کے ساتھ اس کا معاملہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اس کی اندرونی آواز اسے ایک مستقل اندیشے میں مبتلا رکھتی ہے: مرنے کے بعد کیا ہوگا؟ یہ وہ سوال ہے جو دل کی گہرائیوں میں بے چینی پیدا کرتا رہتا ہے۔
انسانی زندگی کا مطالعہ بتاتا ہے کہ موجودہ دنیا اس لیے نہیں بنائی گئی کہ انسان کو یہاں کامل خوشی (happiness) حاصل ہو۔ اسی لیے آخر میں اس کے پاس جو کچھ رہ جاتا ہے، اسے دھر میندر کی ایک فلم میں یوں بیان کیا گیا ہے: کچھ پانے کی چاہ، کچھ اور بہتر کی تلاش بھی اسی چکر میں انسان اپنا سب کچھ کھو دیتا ہے جو اس کے پاس ہوتا ہے۔ تلاش کبھی ختم نہیں ہوتی، وقت ختم ہو جاتا ہے۔ (بی بی سی اردو، 24 نومبر 2025) انسانی تاریخ میں کوئی انسان فطری قانون سے مستثنیٰ نہیں۔ اس سلسلے میں امریکہ کے مشہور مشنری بلی
‹ Previous page Next page › Contents of January 2026 All issues