Al-Risala · January 2026 · page 49

زندگی کی تلخیاں

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۶، صفحہ ۴۹

جناب امجد احمد را ئچور (ٹرین منیجر، ساؤتھ انڈ یار یلوے) کی سب سے چھوٹی بیٹی مس نشرہ بتول کی شادی کی تقریب 18 اکتوبر 2025 کو گرین پیلس فنکشن ہال، رائچور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پرسی پی ایس رائچور کی جانب سے ایک قرآنی اسٹال کا اہتمام کیا گیا۔ گلبرگہ سے مولانافیاض الدین عمری اور حیدر آباد سے مولانا عبد السلام عمری نے بھی اس میں شرکت کی۔ بہت سے مہمانوں نے قرآن کی تقسیم کے اقدام کو پسند کیا، اور مختلف زبانوں میں قرآن کے تراجم اور انگریزی کتابیں وہ لے کر گئے ۔ (ظہیر الدین خواجہ، رائچور)

شادی کے تعلق سے مسٹر ساجد احمد خان (ناگپور ٹیم) نے ایک نہایت سبق آموز تجربہ شیئر کیا ہے، جو کہ حسب ذیل ہے۔ مسٹر شاہد کا تعلق ناگپور سے ہے، وہ ریلوے میں سروس کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنا واقعہ بتایا کہ ان کی بیٹی کو کرونا (Corona) سے پہلے HSC تک کھیل کود میں دلچسپی تھی، پڑھنے لکھنے میں زیادہ دلچسپی نہیں تھی۔ لیکن کرونا کے بعد اس کو نہ صرف اپنی پڑھائی میں دلچسپی پیدا ہوئی اور اس نے MBA کیا۔ بلکہ اس کو مذہبی کتابوں کے مطالعہ کا بھی شوق پیدا ہوا۔ چنانچہ اس نے ایمیزون (Amazon) سے مولانا وحید الدین خان صاحب کا انگلش ترجمہ قرآن منگوایا اور اسے پڑھا۔ شاہد صاحب کہتے ہیں کہ قرآن پڑھنے کے بعد اس کی زندگی بالکل بدل گئی۔ اُس کو لگا کہ اگر اس نے قرآن کو ترجمہ کے ساتھ نہیں پڑھا ہوتا تو اس کی زندگی ضائع ہو جاتی ترجمہ قرآن مکمل کرنے کے بعد اس نے مولانا وحید الدین خاں صاحب کی انگریزی تفسیر منگوا کر پڑھی۔ اس کو یہ خیال پیدا ہوا کہ جس طرح قرآن کا ترجمہ پڑھ کر میری زندگی تبدیل ہوئی ہے، تو یہ اس کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس ترجمہ قرآن کو ہر انسان تک پہنچائے۔ اس درمیان اس کی شادی طے ہوگئی۔ چنانچہ شادی کی پلاننگ کے موقع پر اس نے اپنے والد سے کہا کہ شادی کی غیر ضروری رسومات میں خرچ کرنے سے بہتر ہوگا کہ سارے مہمانوں کے لیے ایک ریٹرن گفٹ کے طور پرہم قرآن تقسیم کریں۔ لہذا انہوں نے پلان کیا، اور تمام مہمانوں کے درمیان 350 سے زیادہ تراجم قرآن کے نسخے تقسیم کیے گئے۔ تمام مہمانوں نے شکریہ اور خوشی کے ساتھ قرآن کا ترجمہ لیا۔ ہندی ، مراٹھی اور انگریزی تراجم قرآن لینے والوں کا یہ تاثر تھا کہ ”ہم اس کو تلاش کر رہے تھے اور ہم اس کو ضرور پڑھیں گے۔ “ بین الاقوامی طلبہ کی آمد : 18 نومبر 2025 کو CPS انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ، حیدر آباد کے بین الاقوامی طلبہ کا ایک گروپ آیا۔ ان کے ساتھ انٹرا ایکشن نشست ہوئی، جس میں طلبہ نے اسلام، مولانا

‹ Previous page Next page › Contents of January 2026 All issues

Printed page