توسع اور رواداری
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۲، صفحہ ۳۱
وہ اسلام پر کتاب لکھ رہے ہیں ڈاکٹر آر پی تر پاٹھی مغل تاریخ پر سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی کتاب ہسٹری آف دی مغلٹ نے اپنے موضوع پر غیر معمولی شہرت حاصل کی ہے۔ وہ اردو، فارسی ہندی، سنسکرت اور انگریزی زبانوں سے بخوبی واقف ہیں۔ آج کل وہ لندن کے قریب اسکس میں مقیم ہیں اور اسلام پر ایک کتاب لکھ رہے ہیں ۸۶ سال کی عمر کے باوجود وہ پار سال سے ہر روز کم از کم سات مکمل گھنٹے مطالعہ میں صرف کرتے ہیں تاکہ اس عظیم مذہب کے بارے میں اپنی کتاب کے لئے مواد جمع کر سکیں۔
ڈاکٹر ترپاٹھی کی ابتدائی تعلیم لکھنؤ میں ہوئی ڈاکٹر ترپاٹھی کو پرنسپل کی بات پسند نہیں آئی۔ وہ مشہور پروفیسر لاسکی سے ملے اور ان کو ساری بات بتائی۔ پروفیسر لاسکی نے کہا کہ آپ کسی بھی اپنے پسندیدہ موضوع پر ایک مضمون لکھ کر مجھ کو دکھائے۔ انھوں نے مغل ایڈمنسٹریشن پر دس صفحات کا ایک مضمون لکھ کر پیش کیا۔ پروفیسر لاسکی کو وہ مضمون پسند آگیا۔ انھوں نے ان کے اسی مضمون پر انھیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دیدی۔ اور پھر لندن اسکول آف اکنا مکس میں ان کو ریڈر کی جگہ دلوادی جو اس زمانہ میں کسی ہندوستانی کے لئے بہت بڑا اعزاز تھا۔ وہ ۲۰ سال تک اس اسکول میں ریڈ راور پھر پروفیسر رہے۔
Dr. R.P. Tripathi Hornchurch Essex, England جہاں ان کے والد سرکاری ملازمت میں تھے۔ بنارس یونیورسٹی سے انھوں نے ایم۔ اے کیا۔ اس کے بعد الہ آباد یونیورسٹی میں لکچرار کی جگہ مل گئی۔ اس زمانہ میں ایک بار ایسا ہوا کہ ایک انگریز افسر نے اتفاقاً ان کا لیکچر سنا۔ اس لیکچر سے وہ متاثر ہوا اور اس نے اس کا اعتراف اس طرح کیا کہ لندن کے اسکول آف اورنٹیل اسٹڈیز میں ان کو اسکالرشپ دلوادی۔ یہ ۱۹۱۶ء کا واقعہ ہے مگر جب وہ لندن پہنچے تو اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ میں آپ کو براہ راست ریسرچ میں داخلہ نہیں دے سکتا۔ پہلے آپ کو ہمارے یہاں سے ایم۔ اے کا امتحان پاس کرنا ہوگا ۔
توسع اور رواداری
برطانیہ کی یہودی ایکٹرس و نیسا ریڈگریو (Vannesa Regdrave) کو ۱۹۷۷ میں ہالی وڈ کا بہترین انعام "آسکر ایوارڈ" ملا ہے۔ مالٹا کے سفر میں ایک اخبار نویس نے اس سے سوال کیا: "کسی فن کار کے سیاسی نظریات کس حد تک عوام کو اس فن کے خلاف برگشتہ کر سکتے ہیں؟ " ریڈ گریو نے جواب دیا: "میں نے ایک سامع کی حیثیت سے واجنر (Wagner) کی موسیقی کو سننے سے اس لئے کبھی انکار نہیں کیا کہ ظالم ہٹلر اس کو بہت پسند کرتا تھا۔ "
‹ Previous page Next page › Contents of January 1982 All issues