الفاظ جو فضا میں گم ہوگئے
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۲، صفحہ ۳۳
الفاظ جو فضا میں گم ہوگئے
مولانا محمد علی نومبر ۱۹۳۰ میں لندن کی گول میز کانفرنس میں شریک ہوئے تھے۔ یہاں انھوں نے جو طوفان خیز تقریر کی، اس کے چند الفاظ یہ تھے : آج میں جس مقصد کے لئے یہاں آیا ہوں، وہ یہ ہے کہ میں اپنے ملک کو ایسی حالت میں واپس جاؤں جب کہ آزادی کا پروانہ میرے ہاتھ میں ہو۔ میں ایک غلام ملک کو واپس نہیں جاؤں گا۔ اگر آپ مجھے ہندوستان کی آزادی نہیں دیں گے تو پھر آپ کو یہاں مجھے قبر کے لئے جگہ دینی پڑے گی ۔ ۔ ۔
ہمارے پاس ۳۲ کروڑ آدمی ہیں۔ جب وہ قحط اور پلیگ سے لاکھوں کی تعداد میں مرنا جانتے ہیں تو یقیناً وہ برطانوی گولی سے ۔ بھی جان دے سکتے ہیں ۔ آج ان الفاظ کو تلاش کیا جائے تو وہ تاریخ کی الماری کے سوا اور کہیں نہیں ملیں گے۔ دوسرا نقصان ۔ ۔ ۔
"جیٹ جہاز کیا ہے " طالب علم سے یہ سوال پوچھا جائے اور اس کے جواب میں وہ جیٹ جہاز کی تفصیلات بتانے لگے تو امتحان کے ایک اصول کے مطابق اس کے نمبر کم کر دیے جائیں گے۔ یعنی سوال اگر پانچ نمبر کا تھا تو غلط جواب کی وجہ سے اس کے دس نمبر کاٹ لئے جائیں گے کیونکہ غلط جواب اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ وہ نہ صرف نیٹ جہاز سے ناواقف تھا بلکہ جیٹ جہاز کو بھی نہیں جانتا تھا۔ امتحان کے اس اصول کو نمبر کی نفی (Minus Marking) کہتے ہیں ۔
بعض امتحانات میں نمبر کی نفی کا جو طریقہ رائج ہے، وہ زندگی کے معاملہ میں بھی نہایت بے رحمی کے ساتھ کارفرما ہے۔ اگر کوئی شخص یا گروہ غلط اقدام کر بیٹھے تو صرف اتنا ہی نہیں ہوگا کہ وہ منزل پر نہیں پہنچے گا۔ بلکہ وہ پہلے سے بھی زیادہ منزل سے دور ہو جائے گا۔
ے کے بعد دو سال دو سب بد آسٹریلیا کا رقبہ ہندوستان کے مقابلہ میں دگنا سے بھی زیادہ ہے۔ مگر اس کی آبادی بمبئی اور کلکتہ کی مجموعی آبادی سے بھی کم ہے۔ ۱۸۸۷ء میں جب برطانیہ کے کچھ مجرموں کو بطور سزا اس مقام پر لاکر ڈالا گیا جہاں آج سڈنی ہے، تو اس وقت یہاں کھانے کے لئے کچھ بھی نہ تھا۔ مایوسی اور جھنجھلاہٹ میں یہ لوگ آپس میں لڑ لڑ کر مرنے لگے۔ مگر آج آسٹریلیا ایک مکمل طور پر خود کفیل براعظم ہے۔ وہ ۴۰۰ کروڑ روپے کا گیہوں ہر سال برآمد کرتا ہے اور دنیا کی اون کی کل پیداوار کا چوتھائی سے بھی زیادہ حصہ یہاں پیدا ہوتا ہے۔ قدرتی مناظر سے بھر پور اس ملک کے باشندوں کا معیارِ زندگی دنیا کے انتہائی چند ترقی یافتہ ملکوں میں سے ایک ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1982 All issues