Al-Risala · July 1982 · page 17

کتنا فرق

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۲، صفحہ ۱۷

کتنا فرق

خُنساء (تماضر بنت عمرو بن الحارث) عرب کی مشہور شاعرہ تھی۔ زمانہ جاہلیت میں اس کے بھائی کا انتقال ہو گیا۔ یہ حادثہ اس کے لئے اتنا سخت ثابت ہوا کہ وہ اس کے اوپر چھا گیا۔ وہ ہر وقت غم میں ڈوبی رہتی اور درد ناک اشعار پڑھ پڑھ کر روتی رہتی۔

خُنساء نے بعد کو اسلام قبول کیا۔ حضرت عمر کی خلافت کے زمانہ میں قادسیہ کی جنگ چھڑی تو اس نے اپنے چار لڑکوں کو جہاد کے لئے روانہ کیا۔ یہ چاروں لڑکے جنگ قادسیہ میں شہید ہوگئے۔ جب اس نے اس حادثہ کی خبر سنی تو اس کی زبان سے نکلا :

الحمد لله الذي شرفني بقتلهم فی سبیل اس خدا کا شکر ہے جس نے مجھے یہ عزت دی کہ میرے نصرة الدین، و اعلام کلمۃ الاسلام - وارجو لڑکے نصرت دین اور اعلام کلمۃ الاسلام کی راہ میں ان یلحقنی بهم فی مستقر رحمتہ مارے گئے ۔ اور میں امید کرتی ہوں کہ خدا مجھے اپنی رحمت کے مقام پر ان سے ملائے گا۔

ایک عورت جو اسلام سے پہلے اپنے بھائی کی موت کو برداشت نہ کر سکی تھی وہی عورت اسلام کے بعد اپنے چار بیٹوں کے قتل کی خبر کو اتنے اطمینان کے ساتھ سنتی ہے کہ اس کی زبان سے شکر کا کلمہ نکل جاتا ہے۔ اس فرق کی وجہ کیا ہے۔ اس فرق کی وجہ اسلام اور جاہلیت کا فرق ہے۔ جاہلیت زدہ انسان دنیا میں جیتا ہے۔ دنیا کا فائدہ دیکھ کر اس کا دل بڑھتا ہے۔ اور دنیا کا نقصان ہو تو اس کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ اس کے برعکس اسلام آدمی کی نظر میں آخرت کو اہم بنا دیتا ہے ۔ وہ انہیں چیزوں کو اہمیت دیتا ہے جو آخرت کے لحاظ سے اہم ہوں اور جن چیزوں کی اخروی اہمیت نہ ہو وہ اس کی نظر میں اتنی غیر اہم بن جاتی ہیں گویا ان کی کوئی حقیقت ہی نہیں۔

اسلام آدمی کے اندر ہمت پیدا کرتا ہے، وہ خدا کے سوا ہر دوسری چیز سے آدمی کو بے خوف کر دیتا ہے۔ اسلام آدمی کے اندر محدودیت نگاہ کو ختم کر دیتا ہے۔ حتیٰ کہ وہ ایک امکان کے خاتمہ کے بعد دوسرے امکان کو دیکھنے لگتا ہے، وہ ایک محرومی میں مبتلا ہو کر دوسری کامیابی کا دروازہ اپنے سامنے کھلا ہوا پاتا ہے۔ اسلام آدمی کے ذہن کو اس طرح روشن کر دیتا ہے کہ وہ وہاں بھی دیکھ لے جہاں لوگوں کو کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ وہ وہاں سے بھی اپنے لئے کام کی بات پا لے جہاں لوگوں کو کوئی کام کی بات نظر نہیں آتی۔ اسلام اور غیر اسلام میں اتنا ہی فرق ہے جتنا اجالے اور اندھیرے میں۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 1982 All issues

Printed page