یونس ۱۰
الرسالہ، اگست ۱۹۸۲، صفحہ ۳۰
نہیں ہو سکتیں ۔ دیوی دیوتا تو خود ان صلاحیتوں سے محروم ہیں یا اگر کسی مفروضہ معبود کے اندر یہ صلاحیتیں ہوں تو وہ ان کا خالق نہیں ۔ حتیٰ کہ خود اس سے یہ صلاحیتیں ویسے ہی چھن جاتی ہیں جیسے عام انسانوں سے چھن جاتی ہیں ۔ اسی طرح بے جان چیزوں میں جان ڈالنا اور جان دار کو بے جان کر دینا بھی مفروضہ معبودوں کے لئے ممکن نہیں ۔ نہ اس کا کوئی ثبوت ہے اور نہ کوئی پوچھنے والا ان کے بارے میں اس قسم کا عقیدہ رکھتا ہے۔ پھر کیسے ممکن ہے کہ یہ چیزیں ان معبودوں سے انسان کو ملیں ۔
کیسی عجیب بات ہے کہ انسان ایک بڑے خدا کو مانتا ہے ۔ اس کے باوجود وہ خدا کی طرف ایسی باتیں منسوب کرتا ہے جو اس کی تمام اعلیٰ صفات کی نفی کر دیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کو خدا کا ڈر نہیں ۔ جھوٹے خیالات کے ذریعہ اس نے اپنے آپ کو یہ تسلی دے لی ہے کہ خدا اس سے بازپرس کرنے والا نہیں۔ اور اگر باز پرس کی نوبت آئی تو اس کی مدد پر ایسی ہستیاں ہیں جو خدا کے یہاں سفارش کر کے اس کو بچا لیں ۔ ڈر آدمی کو سنجیدہ بناتا ہے ۔ جب کسی کے دل سے ڈر نکل جائے تو اس کو غیر منصفانہ رویہ اختیار کرنے سے کوئی چیز روک نہیں سکتی ۔ ایسا آدمی سرکش ہو جاتا ہے ۔ اور سرکش آدمی کبھی سچائی کا اعتراف نہیں کرتا۔ قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَآئِكُم مَنْ يَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُهُ قُلْ ٱللَّهُ يَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُهُ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَآئِكُم مَنْ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ قُلْ ٱللَّهُ يَهْدِي لِلْحَقِّ أَفَمَنْ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ أَحَقُّ أَنْ يُتَّبَعَ أَمَّنْ لَا يَهِدِّي إِلَّا أَنْ يُهْدَى فَمَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ وَمَا يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنَّا إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيْمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ ۔
کہو ، کیا تمھارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ہے جو پہلی بار پیدا کرتا ہو پھر وہ دوبارہ بھی پیدا کرے ۔ کہو ، اللہ ہی پہلی بار بھی پیدا کرتا ہے پھر وہی دوبارہ بھی پیدا کرے گا ۔ پھر تم کہاں بھٹکے جاتے ہو۔ کہو ، کیا تمھارے شرکا میں کوئی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہو ، کہہ دو کہ اللہ ہی حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔ پھر جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے وہ پیروی کئے جانے کا مستحق ہے یا وہ جس کو خود ہی راستہ نہ ملتا ہو بلکہ اسے راستہ بتایا جائے ۔ تم کو کیا ہو گیا ہے ، تم کیسا فیصلہ کرتے ہو۔ ان میں سے اکثر صرف گمان کی پیروی کر رہے ہیں۔ اور گمان حق بات میں کچھ بھی کام نہیں دیتا۔ اللہ کو خوب معلوم ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں ۔ ۳۶-۳۷
‹ Previous page Next page › Contents of August 1982 All issues