Al-Risala · August 1982 · page 35

پارہ ۱۱

الرسالہ، اگست ۱۹۸۲، صفحہ ۳۵

جوابی خط ۲۳ صفر ۱۴۰۲ھجری محمد امانت اللہ اصلاحی مسلم کالج ایکبیو اوڈے اوگن اسٹیٹ (نائجیریا)

باسمہ و بحمدہ برادر مکرم، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط ملا۔ جواب فورا دینا چاہتا تھا لیکن نہ دے سکا ۔ پھر لفافہ لے کر گھر سے نکلا کہ راستہ میں کہیں لکھوں گا لیکن سفر نہ کر سکا اور واپس آکر آپ کو یہ چند سطریں لکھ رہا ہوں ۔

قیادت کی تبدیلی کی اطلاع مل چکی تھی۔ یہ بات مزید خوش آئند ہے کہ جو وفد مولانا کو آمادہ کرنے گیا اس میں خود موجودہ امیر بھی شامل تھے ۔ اللہ تعالی اس فیصلہ کو باعث خیر و برکت بنائے ۔

میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ آپ نے رکنیت کا فارم بھر رکھا ہے اور اب رکن بن بھی چکے ہوں گے۔ اچھا ہے، خوب سوچ سمجھ کر یہ اقدام کیا جائے ، لیکن یہ خوب رہا کہ بڑے بڑے روحانی بزرگوں کے یہاں تو آپ کو کچھ نہ ملا ، کھٹک پیدا ہوئی تو " تعبیر کی غلطی " سے ! کیا مثل ہے آسمان سے گرا جھاڑ میں اٹکا ! اگر شاعروں اور مجذوبوں ہی سے دین کو سمجھنا ہے تو اقبال کو پڑھئے ، شاید کچھ خون میں گرمی آئے اور حوصلہ میں بلندی و فکر و نظر میں وسعت ! یا کسی محاذ پر جا کر چند روز طبی امداد رضا کارانہ طور پر کر آئیے ، شاید دل کی کدورت کچھ دور ہو ! اچھا ہے معلومات کے لئے اس طرح سنی نیز میں گاہے گاہے دیکھ لیا کریں لیکن اگر شرح صدر چاہتے ہیں، اطمینان قلب چاہتے ہیں اور بصیرت ۔ تو اللہ سے لو لگائیے اور اس کی کتاب سے تعلق استوار کیجیے ،

‹ Previous page Next page › Contents of August 1982 All issues

Printed page