Al-Risala · August 1982 · page 38

پارہ ۱۱

الرسالہ، اگست ۱۹۸۲، صفحہ ۳۸

اس امت کے لئے فعلِ خاص کی علامت جس سے نکلنے کی کوشش کرنا بھی گناہ ہو!

افسوس ! آج وہ قوم بھی جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے قیامت تک غلامی لکھ دی ہے : (وإذ تأذن ربك ليبعثن عليهم إلى يوم القيامة من يسومهم سوء العذاب) وہ اقتدار کے لئے کوشاں ہے اور مسلمانوں کی گردن پر مسلط ہے اور مسلمانوں کو کوئی نص صریح ہی نہیں مل رہی ہے کہ حرکت میں آئے۔ آج جن کے پاس کوئی آسمانی ہدایت نہیں وہ اس کی اہمیت کے بارے میں دو رائیں نہیں رکھتے لیکن مسلمان ایسی روشن کتاب رکھتے ہوئے، ایسا شاندار ماضی رکھتے ہوئے اس کی ضرورت سمجھنے سے قاصر ہیں۔ اگر کتاب نہیں پڑھتے تو کم از کم چشم دید واقعات اور تاریخی حقائق سے سبق حاصل کرتے، لیکن جب کوئی قوم اللہ کی کتاب پر ظلم کرتی ہے تو اس کی عقل پر پردہ پڑ جاتا ہے اور بینائی سلب ہو جاتی ہے۔ اس امت کی تاریخ اٹھا کر دیکھئے۔۔ جتنے بھی قابلِ ذکر اتار چڑھاؤ آتے ہیں سب کا رشتہ انقلابات سے بندھا ہوا ہے۔ دورِ حاضر میں جنونوں ملک روس اور چین ہڑپ کر گئے ۔ وہاں اسلام کا کیا حال ہے جہاں دور سے بھی یہ طاقتیں اثر انداز ہو رہی ہیں ۔ واللہ بصیر بما يعملون . اب اگر جماعتِ اسلامی والے اس کا نعرہ بے تکے اور بھونڈے انداز سے بلند کر رہے ہوں یا بے موقع بلند کر رہے ہوں یا محض کھوکھلا نعرہ ہو تو ان کو سمجھانا چاہئے ، اصلاح کی کوشش کرنی چاہئے، نہ کہ اس روشن حقیقت کا انکار کرنا چاہئے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1982 All issues

Printed page