Al-Risala · August 1982 · page 49

پارہ ۱۱

الرسالہ، اگست ۱۹۸۲، صفحہ ۴۹

اپنے یہاں ان حقائق کی موجودگی میں دوسرے انبیاء کے یہاں ہدایت تلاش کرنا ہی غلط ہے۔ ور جن کو اپنے یہاں اندھیرا نظر آ رہا ہے ان کو وہاں بھی اندھیرا ہی نظر آئے گا اور نہ قرآن اور تاریخ کی شہادت اس کے بالکل برعکس ہے۔

محمد امانت اللہ تبصرہ الرساله اوپر جو دو'' خط نقل کئے گئے ہیں وہ ایک اسلامی جماعت سے وابستہ دو افراد کی باہمی خط و کتابت ہے جو پمفلٹ کی صورت میں دہلی سے شائع کی گئی ہے۔ "تعبیر کی غلطی" کے حوالے سے پہلے خط میں دو متعین سوال کئے گئے تھے۔ مگر دوسرے خط میں طویل کلام کے باوجود پڑھنے والے کو استفسار اور گریز کے سوا اور کچھ نہیں ملتا۔ سوال کے مطابق مجیب کو مذکورہ مفہوم کے لئے قرآن کی متعین آیت پیش کرنا چاہئے تھا۔ مگر جوابی خط کا حال یہ ہے کہ اس کے آغاز میں تعبیر کی غلطی کے مصنف کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ اور پھر اس کے بعد کے صفحات میں اصل سوال سے گریز کرتے ہوئے ادھر ادھر کی باتیں جوش وخروش کے ساتھ درج ہیں۔ فاضل مجیب نے اپنے مخالفین پر حیرت ظاہر کی ہے کہ ان کو قرآن میں مذکورہ انقلابی مفہوم کے حق میں ایک بھی واضح اور محکم آیت نہیں ملی۔ مگر خود بھی وہ ایسی کسی واضح اور محکم آیت کی نشان دہی نہ فرما سکے۔ ان کے نزدیک یہ "روشن کتاب" کی سب سے زیادہ "روشن حقیقت" ہے مگر اس کے بارہ میں انھوں نے کوئی ایسا حوالہ پیش نہیں فرمایا جو متعلقہ سوال کا براہ راست جواب بنتا ہو۔ تعجب ہے کہ اس کے باوجود ان حضرات کو اپنے مسلک کی صحت پر اتنا یقین ہے کہ وہ ہمارا مذاق اڑائیں اور اس کو چھاپ کر شائع بھی کریں۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ ایسی حالت میں ان کے یقین و اطمینان کا سرچشمہ کیا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1982 All issues

Printed page