Al-Risala · August 1982 · page 40

سب کا مشن ایک

الرسالہ، اگست ۱۹۸۲، صفحہ ۴۰

سب کا مشن ایک

قرآن کی سورہ نمبر ۶ میں ارشاد ہوا ہے اور یہ ہے ہماری حجت جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے اوپر عطا کی۔ ہم جس کو چاہتے ہیں بلند درجے عطا کرتے ہیں۔ بیشک تیرا رب حکیم اور علیم ہے اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب دیا، ہم نے ہر ایک کو ہدایت دی اور ہم نے نوح کو ہدایت دی اس سے پہلے۔ اور اس کی نسل میں داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو بھی اور ہم نیکوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔ اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو بھی۔ ہر ایک ان میں سے صالح تھا۔ اور اسماعیل اور الیسع اور یونس اور لوط کو بھی۔ اور ان سب کو ہم نے تمام دنیا والوں پر فضیلت دی۔ اور ان کے آباء میں اور ان کے بھائیوں میں بھی بہت سے لوگوں کو، اور ہم نے ان کو چن لیا اور ان کو سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کی۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ اپنے بندوں میں جس کو چاہتا ہے رہنمائی کرتا ہے۔ اور اگر وہ شرک کرتے تو ان کا سارا عمل اکارت ہو جاتا۔ یہ ہیں وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کی۔ اب اگر یہ لوگ اس سے انکار کرتے ہیں تو ہم نے کچھ اور لوگوں کو یہ نعمت دے دی جو اس کے منکر نہیں ہیں۔ (اے محمد) یہی لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی تو تم انھیں کی ہدایت کی پیروی کرو۔ کہہ دو کہ میں اس کام پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، یہ تو ایک نصیحت ہے تمام دنیا والوں کے لئے (الانعام ۹۱ - ۸۳)

مذکورہ آیت قرآن کی ان بہت سی آیتوں میں سے ہے جن سے قطعی طور پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلام کو جو دین دیا گیا وہ ٹھیک وہی دین تھا جو دوسرے تمام نبیوں کو دیا گیا تھا۔ یہ یکسانیت اتنی زیادہ ہے کہ پیغمبر اسلام کو حکم ہوا کہ تم اسی راستے پر چلو جس پر تمھارے پیش رو انبیاء چلے تھے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پیغمبرانہ مشن کی کوئی ایسی تعبیر ہرگز صحیح نہیں ہو سکتی جو کسی ایک نبی پر چسپاں ہوتی ہو اور دوسرے نبی پر وہ چسپاں نہ ہو سکے۔ وہی مشن پیغمبرانہ مشن ہے جو تمام نبیوں کے یہاں یکساں طور پر پایا جائے ۔ جو چیز ایک پیغمبر کے یہاں ہو اور دوسرے پیغمبر کے یہاں نہ ہو، وہ مشن کی نوعیت کی چیز نہ ہوگی۔ اس کا تعلق حالات کے تقاضے سے ہوگا اور حالات کا تقاضا یکساں نہیں ہوتا۔ مشن ہمیشہ ایک ہوتا ہے اور حالات کا تقاضا ہمیشہ مختلف

‹ Previous page Next page › Contents of August 1982 All issues

Printed page