فردوس والے
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۳۱
سبب سے جو انھوں نے کیا ، اور انھوں نے میری نشانیوں اور میرے پیغمبروں کا مذاق اڑایا۔ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیا ان کی میزبانی کے لئے فردوس کے باغ ہوں گے جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور کبھی اس سے نکلنا نہ چاہیں گے۔ کہو ، اگر سمندر میرے رب کی باتیں لکھنے کے لئے روشنائی بن جائے تو سمندر ختم ہو جائے گا مگر میرے رب کی باتیں ختم نہ ہوں گی ، خواہ ہم اتنی ہی روشنائی اور لے آئیں ۔ کہو کہ میں تو ایک انسان ہوں تم ہی جیسا، میری طرف وحی کی گئی ہے کہ تمھارا معبود ایک ہی معبود ہے ، پس جو شخص اپنے رب سے ملنے کا امید وار ہو اس کو چاہئے کہ نیک عمل کرے اور بندگی میں اپنے رب کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرے (الکہف ۱۱۰ - ۱۰۲) مومن کی معاشی زندگی اے ایمان لانے والو جب پکارا جائے نماز کے لئے جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ و اور خرید و فروخت چھوڑ دو ، یہ تمھارے لئے بہتر ہے اگر تم جانو۔ پھر جب نماز پوری ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔ اور اللہ کو بہت یاد کرو، تاکہ تم کامیاب ہو۔ اور جب انھوں نے تجارت اور کھیل تماشا دیکھا تو اس کی طرف دوڑ پڑے اور تم کو کھڑا چھوڑ دیا۔ ان سے کہو کہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر ہے کھیل تماشے سے اور تجارت سے ۔ اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے (الجمعة ۱۹ - ۱۱)
فردوس والے
کامیاب ہوگئے ایمان لانے والے۔ جو اپنی نماز میں جھکنے والے ہیں۔ اور جو لغو چیزوں سے دور رہتے ہیں۔ اور جو زکوٰۃ ادا کرتے ہیں۔ اور جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ، سوا اپنی بیویوں کے یا ان عورتوں کے جو ان کی ملک میں ہیں، کہ ان پر انھیں کوئی ملامت نہیں۔ مگر جو اس کے علاوہ چاہیں تو وہ حد سے بڑھنے والے ہیں۔ اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کا لحاظ رکھتے ہیں۔ اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ یہی لوگ وارث ہیں جو فردوس کی وراثت پائیں گے ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے (المومنون سب کچھ اللہ کے لئے اللہ نے ایمان والوں سے ان کی جان اور مال خرید لیا ہے اس قیمت پر کہ ان کے لئے جنت ہے۔ وہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور پھر مارتے ہیں اور مارے جاتے ہیں ان سے اللہ کا وعدہ ہے تورات میں، انجیل میں اور قرآن میں، اور کون ہے جو اللہ سے بڑھ کر اپنے وعدہ کا پورا کرنے والا ہو۔ پس خوشی مناؤ اپنے اس معاملہ پر جو تم نے اللہ سے
‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues