قرآن میں تکرار
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۳
قرآن میں تکرار
قرآن میں مضامین کی تکرار ہے۔ اللہ اگر چاہتا تو ہر لفظ میں ایک بالکل نئی بات کہتا۔ مگر ذہن سازی کی حکمت کے پیش نظر قرآن میں کچھ خاص مضامین بار بار دہرائے گئے ہیں۔ اس واقعہ کو قرآن کے مخالفین نے ایک شوشہ بنا لیا اور اس کی بنا پر اس کا مذاق اڑانے لگے :
وقالوا اساطیر الاولین اکتتبها فهی تملی علیہ اور وہ کہتے ہیں کہ یہ پچھلوں کے قصے ہیں جن کو اس بکرۃ و اصیلا (الفرقان 5) نے لکھ رکھا ہے۔ پس وہی لکھوائی جاتی ہیں اس کے پاس صبح و شام مولانا شبیر احمد عثمانی اس کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مکہ کے مخالفین اسلام کہتے تھے کہ محمدؐ نے اہل کتاب سے کچھ قصے کہانیاں سن کر نوٹ کر لی ہیں یا کسی سے نوٹ کرائی ہیں۔ وہی شب و روز ان کے سامنے پڑھی اور رٹی جاتی ہیں۔ نئے نئے اسلوب سے ان ہی باتوں کا الٹ پھیر رہتا ہے اور کچھ بھی نہیں“ اس قسم کی باتیں وہی لوگ کہتے ہیں جو سچائی کے معاملہ میں سنجیدہ نہ ہوں۔ اگر وہ سنجیدگی کے ساتھ معاملہ کو سمجھیں تو انھیں معلوم ہو کہ جس چیز کو وہ تکرار کہہ رہے ہیں وہ ایک فطری ضرورت ہے ۔ دنیا میں کوئی ایسا آدمی نہیں جو تکرار میں مبتلا نہ ہو۔ سگریٹ پینے والا ہر روز اسی سگریٹ کی تکرار کرتا ہے۔ چائے پینے والا ہر روز اسی چائے کی تکرار کرتا ہے۔ ماں یا باپ جب روزانہ اپنے بچہ کو پیار کرتے ہیں تو وہ اسی ایک چیز کی تکرار کرتے ہیں۔ ہر آدمی کی کوئی مرغوب چیز ہوتی ہے اور ہر روز وہ اسی کی تکرار کرتا رہتا ہے۔ اس کے باوجود اس کو تکرار کا احساس نہیں ہوتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تکرار آدمی کی فطرت ہے۔ البتہ جس چیز سے اسے دل چسپی ہو اس کی تکرار کرنے سے وہ نہیں اکتا ئے گا اور جس چیز سے اس کو دل چسپی کا تعلق نہ ہو اس کی تکرار اسے ناگوار معلوم ہوگی۔
قرآن چاہتا ہے کہ ربانی باتیں آدمی کو اس درجہ محبوب ہو جائیں کہ ان کے معاملہ میں تکرار کا احساس اس کے اندر ختم ہو جائے۔ قرآن ایسے ہی انسان پیدا کرنا چاہتا ہے۔
قرآن کا مطلوب انسان وہ ہے جس کے لئے قرآنی باتیں اتنی لذیذ بن جائیں کہ ان کی بار بار تکرار صرف اس کی لذت میں اضافہ کرے ۔ وہ ان باتوں کے اعادہ سے اکتائے نہیں بلکہ ان کو اپنے ذہن کی غذا بنائے ۔ ہر تکرار میں اس کو نئی لذت ملے، ہر قرآنی مضامین کا ہر اعادہ اس کو از سر نو معانی کے سمندر میں غرق کر دے۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues