اچھا خاتمہ کر
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۳۹
اے ہمارے رب، ہمیں منکر لوگوں کے لئے فتنہ نہ بنا اور ہمیں بخش دے، بے شک تو زبردست ہے، حکمت والا ہے (۵-۴) اے ہمارے رب ہمارے لئے ہمارے نور کو کامل دے اور ہم کو بخش دے، تو ہر چیز پر قادر ہے (التحریم ۸)
اچھا خاتمہ کر
اے ہمارے رب، تو نے یہ سب بے مقصد نہیں بنایا، تو پاک ہے، پس ہم کو آگ کے عذاب سے بچا۔ اے ہمارے رب، تو نے جس کو آگ میں ڈالا اس کو تو نے واقعی رسوا کر دیا۔ اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔ اے ہمارے رب، ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی طرف پکار رہا تھا کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ۔ پس ہم ایمان لائے۔ اے ہمارے رب ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہماری برائیوں کو ہم سے دور کر دے اور ہمارا خاتمہ نیک لوگوں کے ساتھ کر۔ اے ہمارے رب، تو نے جو وعدے اپنے رسولوں کی معرفت ہم سے کئے ہیں ان کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کے دن ہم کو رسوائی میں نہ ڈال، بے شک تو اپنے وعدہ کے خلاف کرنے والا نہیں (آل عمران ۱۴۳ - ۱۹۱)
ہم پر رحم کر
اے میرے رب، مجھ کو نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد کو بھی۔ اے رب، میری دعا قبول کر۔ اے ہمارے رب، مجھ کو اور میرے والدین کو اور تمام ایمان والوں کو اس دن معاف کر دے جب کہ حساب قائم ہوگا (ابراہیم ۴۱ - ۴۰) اے میرے رب تو میرے والدین پر رحم کر جس طرح انھوں نے مجھے پالا جب کہ میں چھوٹا تھا (بنی اسرائیل ۲۵)
ہم کو فتنہ نہ بنا
اے ہمارے رب، ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہم کو معاف نہ کرے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم گھاٹا اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے (الاعراف ۲۳) اے ہمارے رب، ہمارے اوپر صبر انڈیل دے اور ہم کو اس حال میں دنیا سے اٹھا کہ ہم تیرے فرماں بردار ہوں (الاعراف ۱۲۶) اے رب، تو ہی ہمارا مددگار ہے۔ پس ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے اچھا بخشنے والا ہے۔ تو ہمارے لئے اس
‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues