ہمارے کام کو درست کر دے
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۲، صفحہ ۴۰
دنیا میں بھی بھلائی لکھ دے اور آخرت میں بھی ، ہم نے تیری طرف رجوع کیا ( الاعراف ۵۶ - ۱۵۵) اے ہمارے رب ، ہمیں ظالم لوگوں کے لئے فتنہ نہ بنا۔ اور اپنی رحمت سے ہم کو منکروں سے نجات دے ( یونس ۸۶ - ۸۵ ) اے زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے ، تو ہی میرا رفیق ہے دنیا میں اور آخرت میں۔ میرا خاتمہ اسلام پر کر اور مجھ کو نیکوں کے ساتھ شامل کر دے ( یوسف ۱۰۱)
ہمارے کام کو درست کر دے
اے میرے رب ، تو مجھ کو جہاں لے جا سچائی کے ساتھ لے جا اور جہاں سے مجھ کو نکال سچائی کے ساتھ نکال ، اور اپنی طرف سے ایک قوت کو میرا مددگار بنا دے ( بنی اسرائیل ۸۰) اے ہمارے رب ، ہمیں اپنے پاس سے رحمت دے اور ہمارے لئے ہمارے کام میں درستی فرما ( الکہف ۱۰)
مجھے اکیلا نہ چھوڑ
اے میرے رب ، میرا سینہ کھول دے اور میرے کام کو میرے لئے آسان کر دے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ لوگ میری بات سمجھ لیں ( طہ ۲۸ - ۲۵) اے میرے رب ، مجھے زیادہ علم عطا کر ( طہ ۱۱۴) اے رب ، مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب سے بڑا مہربان ہے ( الانبیاء ۸۳) اے میرے رب ، مجھے اکیلا نہ چھوڑ دے اور تو سب سے اچھا وارث ہے ( الانبیاء ۸۹) اے میرے رب ، مجھے برکت والی جگہ میں اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے ( المومنون ۲۹) اے میرے رب ، اپنے یہاں جنت میں میرے لئے ایک گھر بنا دے ( التحریم ۱۱) اے میرے رب ، جو بھلائی تو میرے اوپر اتارے میں اس کا محتاج ہوں ( القصص ۲۴) اے میرے رب ، مفسد لوگوں کے مقابلہ میں میری مدد کر ( العنکبوت ۳۰) اے رب ، میں مغلوب ہو گیا ، پس تو میرا بدلہ لے لے ( القمر ۱۰) عذاب سے بچا اے میرے رب ، میں تیری پناہ چاہتا ہوں شیطانوں کی اکساہٹ سے۔ اور اے میرے رب ، میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ وہ میرے پاس آئیں ( المومنون ۹۹ - ۹۸) اے ہمارے رب ، ہم ایمان لائے تو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے ( المومنون ۱۰۹) اے ہمارے رب ، جہنم کے عذاب کو ہم سے ہٹا دے ، بیشک اس کا عذاب پکڑ لینے والا ہے ( الفرقان ۶۵)
‹ Previous page Next page › Contents of October 1982 All issues