Tazkirul Quran (Urdu) · Revelations Well Expounded (Fussilat)

Tazkirul Quran, Qur’an 41:41–43

Revelations Well Expounded (Fussilat)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

قرآن ایک زبردست کتاب ہے اور اس کے زبردست ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ باطل نہ آگے سے اس میں آسکتا ہے اور نہ پیچھے سے۔ یعنی اس میں کسی طرف سے دخل اندازی کا کوئی امکان نہیں، نہ براهِ راست اس میں کوئی بگاڑ پیدا کیا جاسکتا ہے اور نہ بالواسطہ۔

یہ ایک انتہائی غیر معمولی پیشین گوئی ہے۔ اس عالم اسباب میں اس پیشین گوئی کے پورا ہونے کے لیے ضروری ہے کہ قرآن کی حامل ایک طاقتور قوم مستقل طورپر موجود رہے۔ پچھلے نبیوں کی تعلیمات سے اس کی عدم مطابقت ظاہر نہ ہوسکے۔ کوئی شخص کبھی قرآن کا جواب لکھنے پر قادر نہ ہو۔ علوم کا ارتقا اس کی کسی بات کو کبھی غلط ثابت نہ کرے۔ تاریخ کا اتار چڑھاؤ کبھی اس پر اثرانداز نہ ہونے پائے۔ قرآن کی زبان (عربی) ہمیشہ ایک زندہ زبان کے طورپر باقی رہے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page