Tazkirul Quran (Urdu) · Revelations Well Expounded (Fussilat)

Tazkirul Quran, Qur’an 41:47–48

Revelations Well Expounded (Fussilat)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

درخت سے ایک پھل کا نکلنا یا ماں کے پیٹ سے ایک زندہ وجود کا پیدا ہونا اپنی نوعیت کے اعتبار سے ویسا ہی واقعہ ہے جیسا موجودہ دنیا کے اندر سے آخرت کی دنیا کا برآمد ہونا۔

پھل کیا ہے، وہ بے پھل کا پھل میں تبدیل ہونا ہے۔ انسان کیا ہے، وہ بے انسان کا انسان کی صورت اختیار کرنا ہے۔ یہی آخرت کا معاملہ بھی ہے۔ آخرت بھی دراصل غیر آخرت کا آخرت میں تبدیل ہونے کا دوسرا نام ہے۔ پہلی قسم کی تبدیلی ہر روز ہمارے سامنے واقعہ بن رہی ہے۔ پھر اسی نوعیت کے ایک اور واقعہ (موجودہ دنیا کا آخرت میں تبدیل ہونا) ناقابل قیاس کیوں ہو۔

آخرت کا دن حقیقتوں کے آخری ظہور کا دن ہوگا۔ جب وہ دن آئے گا تو تمام جھوٹی بنیادیں ڈھ پڑیں گی جن پر لوگوں نے موجودہ دنیا میں اپنی زندگیوں کو کھڑا کررکھا تھا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page