Tazkirul Quran, Qur’an 41:49–50
Revelations Well Expounded (Fussilat)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
مصیبت کا لمحہ انسان کے لیے اپنی دریافت کا لمحہ ہوتا ہے۔ چنانچہ جب مصیبت پڑتی ہے تو وہ خودسری کو بھول کر خدا کو یاد کرنے لگتا ہے۔ اس وقت وہ جان لیتا ہے کہ وہ عبد ہے اور خدا اس کا معبود۔
مگر جب خدا اس کی مصیبت کو اس سے دور کردیتا ہے اور اس کو آسائش کا سامان عطا کرتا ہےتو اس کے بعد وہ فوراً اپنی سابقہ حالت کو بھول جاتا ہے۔ وہ ملی ہوئی نعمت کو اسباب کے ساتھ جوڑ دیتاہے اور اِس کو اپنی تدبیر اور لیاقت کا نتیجہ سمجھنے لگتا ہے۔ اس کی نفسیات ایسی ہوجاتی ہے گویا کہ زندگی بس اسی دنیا کی زندگی ہے۔ اس کے بعد نہ دوبارہ اٹھنا ہے اور نہ خدا کی عدالت میں کھڑا ہونا ہے۔ مزید یہ کہ اس کی آسودہ حالی اس کو اس غلط فہمی میں ڈال دیتی ہے کہ یہاں جب میرا حال اچھا ہے تو اگلی دنیا میں بھی ضرورمیرا حال اچھا ہوگا۔