Tazkirul Quran (Urdu) · Mutual Consultation (Al-Shura)
Tazkirul Quran, surah 42 (opening)
Mutual Consultation (Al-Shura)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
’’میں تم سے کوئی بدلہ نہیں چاہتا مگر یہ کہ قرابت داری کی محبت‘‘ —یہ بات پیغمبر کی زبان سے اس وقت کہلائی گئی جب کہ آپ کے قبیلہ قریش کے لوگ آپ کی دعوت کی راہ میں سخت ترین رکا وٹیں ڈال رہے تھے۔ ان حالات میں اس کا مطلب یہ تھا کہ اگر تم میرا دین قبول نہیں کرتے تو نہ کرو مگر کم از کم قرابت داری کا لحاظ کرتے ہوئے اذیت رسانی سے تو باز رہو۔ بالفاظ دیگر، اگر تم کو مجھ سے مذہبی اختلاف ہے تو اپنے اختلاف میں تم اخلاق اور شرافت کی سطح سے نہ گر جاؤ۔ اس طرح گویا بالواسطہ انداز میں یہ بتایا گیا کہ آپ کی دعوت کے مخالفین صرف مخالفین نہیں ہیںبلکہ وہ اخلاقی مجرم بھی ہیں۔ وہ اپنے آپ کو اخلاق کی سطح پر غلط ثابت کررہے ہیں جس کی اہمیت خود ان کے نزدیک بھی مسلم ہے۔