Tazkirul Quran (Urdu) · Mutual Consultation (Al-Shura)

Tazkirul Quran, Qur’an 42:11–12

Mutual Consultation (Al-Shura)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

زمین وآسمان کی صورت میں جو واقعہ ہمارے سامنے ہے وہ اتنا عظیم واقعہ ہے کہ یہ ناقابل قیاس ہے کہ ان معبودوں میں سے کسی معبود نے ان کو وجود عطا کیا ہو جن کی لوگ خدا کے سوا تعظیم وتقدیس کرتے ہیں۔ اِسي طرح انسانوں اور جانوروں کے اندرونی نظام میں ان کی نسل کی بقا کا انتظام اتنا پیچیدہ ہے کہ اس کو حقیقی طورپر نہ کسی انسان کی طرف منسوب کیا جاسکتا اور نہ خدا کے سوا معبودوں میں سے کسی معبود کی طرف۔یہ سب کام اتنے غیر معمولی ہیں کہ بے مثل خدا ہی کی طرف انھیں جائز طورپر منسوب کیاجاسکتا ہے۔

خالق کی جو صفات اس کی مخلوقات کے مشاہدہ کے ذریعہ ہمارے علم میں آتی ہیں وہی یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں کہ یہ خالق کس قدر عظیم ہے۔ وہ سمیع وبصیر ہے۔ وہ ہر قسم کے اعلی اختیارات کا مالک ہے۔ کسی کو جو کچھ ملتا ہے اسی کے دئے سے ملتا ہے اور کسی سے جو کچھ چھنتا ہے اسی کے چھیننے سے چھنتا ہے۔ وہ اپنی مثال آپ ہے، اس کے جیسا کوئی اور نہیں۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page