Tazkirul Quran (Urdu) · Mutual Consultation (Al-Shura)

Tazkirul Quran, Qur’an 42:8–10

Mutual Consultation (Al-Shura)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

انسان کے لیے الله تعالی نے ایک غیر معمولی رحمت کا دروازہ کھولاہے جو کسی اور کے لیے نہیں کھولا۔ وہ ہے خود اپنے ارادہ سے الله کی ہدایت کو اختیار کرنا۔ اور اس کے نتیجے میں الله کے غیر معمولی انعام کا مستحق بننا۔ لوگوں کا مختلف راستے اختیار کرنا اسی آزادی کی قیمت ہے۔ یہ اختلاف يقيناً ایک ناپسندیدہ چیز ہے مگر اس قیمتی انسان کو چننے کی اس کے سوا کوئی دوسری صورت نہیں۔

خدا نے اگرچہ انسان کو آزاد پیدا کیا ہے۔ مگر اس کی ہدایت کے لیے انسان کے اندر اور اس کے باہر اتنا زیادہ سامان رکھا گیاہے کہ اگرآدمی واقعةً سنجیدہ ہو تو وہ کبھی غلط راستہ اختیار نہ کرے۔ایسی حالت میں جو لوگ غلط راستہ اختیار کریں وہ بہت بڑے ظالم ہیں۔ وہ خدا کے یہاں ہرگز معافی کے قابل نہ ٹھہریں گے۔

اهلِ حق اور اهلِ باطل کے درمیان دنیا میں جو اختلاف پیدا ہوتا ہے اس کا آخری فیصلہ دنیا میں نہیں ہوسکتا۔ دنیا کا حال یہ ہے کہ یہاں ہر آدمی اپنے موافق الفاظ پالیتا ہے۔ یہاں یہ ممکن ہے کہ جھوٹ کو بھی سچ کے روپ میں ظاہر کیا جاسکے۔ مگر یہ صرف موجودہ زندگی کے مرحلہ تک ہے۔ جہاں انسان کا مقابلہ انسان سے ہے۔ اگلی زندگی میں انسان کا مقابلہ خدا سے ہوگا۔ وہاں کسی کے لیے یہ ناممکن ہوجائے گا کہ اپنے آپ کو پرفریب الفاظ کے پردہ میں چھپا سکے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page