Tazkirul Quran (Urdu) · Mutual Consultation (Al-Shura)

Tazkirul Quran, Qur’an 42:19–20

Mutual Consultation (Al-Shura)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

دنیا کی زندگی امتحان کے لیے ہے۔ یہاں ہر آدمی کو بقدر امتحان ضروری اسباب دئے جاتے ہیں۔ اب جو شخص آخرت پسند ہو وہ موجودہ دنیا کے اسباب کو آخرت کی تعمیر کے لیے استعمال کرے گا اور اس کے نتیجہ میں آخرت میں مزید اضافہ کے ساتھ اپنا انعام پائے گا۔

اس کے برعکس، جو شخص دنیا پسند ہو وہ صرف موجودہ دنیا کے پیش نظر عمل کرےگا۔ ایسا شخص يقيناً موجودہ دنیا میں اپنا پھل پاسکتا ہے۔ مگر آخرت میں وہ سراسر محروم رہے گا۔ جب اس نے آخرت کے لیے کچھ کیا ہی نہ تھا تو کیسے ممکن ہے کہ آخرت میں اس کو کچھ دیا جائے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page