Tazkirul Quran (Urdu) · Mutual Consultation (Al-Shura)
Tazkirul Quran, Qur’an 42:21–23
Mutual Consultation (Al-Shura)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
جب ایک بات خدا کی کتاب سے ثابت نہ ہو، اس کے باوجود آدمی اس کے حق ہونے پر اصرار کرے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دوسروں کو خدا کے برابر ٹھہرارہا ہے۔ وہ خدا کے سوا دوسروں کو یہ حق دے رہا ہے کہ وہ انسان کے لیے اس کا دین وضع کریں۔یہ ایک بے حد سنگین بات ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ’’دین‘‘ کی نوعیت کی کوئی چیز مقرر کرنے کا حق صرف ایک خدا کو ہے۔ خدا کے سوا کسی اور کو یہ حق دینا کھلا ہوا شرک ہے۔ اور شرک ایک ایسا جرم ہے جو خدا کے یہاں کسی طرح معاف ہونے والا نہیں۔