Tazkirul Quran (Urdu) · Mutual Consultation (Al-Shura)

Tazkirul Quran, Qur’an 42:27–29

Mutual Consultation (Al-Shura)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

زمین پر انسانی زندگی کا انحصار پانی پر ہے۔ مگر پانی تمام تر خداکے اختیار میں ہے۔ خدا اگر پانی فراہم نہ کرے تو انسان خود سے پانی حاصل نہیں کرسکتا۔ اسی طرح رزق کی تقسیم بھی خدا کی طرف سے ہوتی ہے۔ اس تقسیم میں خدا آدمی کے ظرف کو دیکھتا ہے۔ اور ہر ایک کو اس کے ظرف کے بقدر عطا کرتا ہے۔ اگر لوگوں کو ان کے ظرف سے زیادہ دیا جانے لگے تو لوگ سرکش بن جائیں اور زمین میں ہر طرف ظلم وفساد پھیل جائے۔

ہم دیکھتے ہیں کہ ایک کسان جب دانے کو بکھیرتا ہے تو وہ اس کو سمیٹنے پر بھی قادر ہوتا ہے۔ یہ انسانی مشاہدہ اس بات کا قرینہ ہے کہ خدا بھی اسی طرح اپنی بکھری ہوئی مخلوقات کو سمیٹ کر اپنی عدالت میں لاسکتا ہے۔ جہاں یکجائی طورپر لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے۔ جس خالق کے لیے پیدا کرکے بکھیرنا ممکن تھا اس کے لیے موت کے بعد دوبارہ سمیٹنا کیوں ناممکن ہوجائے گا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page