Tazkirul Quran (Urdu) · Mutual Consultation (Al-Shura)
Tazkirul Quran, Qur’an 42:36
Mutual Consultation (Al-Shura)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
آخرت کا چاہنے والا وہی بن سکتاہے جو الله پر بھروسہ کرنے والا ہو۔ جب بھی آدمی آخرت کی طرف بڑھتا ہے تو دنیا کے فائدے اس کو خطرے میں نظر آنے لگتے ہیں۔ دنیا کی مصلحتیں اس کوچھوٹتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ایسی حالت میں جو چیز آدمی کو آخرت کے راستہ پر ثابت قدم رکھتی ہے وہ صرف یہ کہ اس کو خدا کے وعدوں پر بھروسہ ہو اس کو یقین ہو، کہ خدا کی خاطر وہ دنیا میں جتنا کھوئے گا اس سے بہت زیادہ وہ آخرت میں خدا کی طرف سے پائے گا۔
دنیا کی ہر نعمت وقتی ہے اور آخرت کی نعمتیں ابدی ہیں جوکبھی ختم ہونے والی نہیں۔ اور ابدی نعمت کے مقابلہ میں وقتی نعمت کی کوئی حقیقت نہیں۔