Tazkirul Quran (Urdu) · Mutual Consultation (Al-Shura)
Tazkirul Quran, Qur’an 42:44–46
Mutual Consultation (Al-Shura)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
اِس دنیا میں ہدایت کو دلیل کے ذریعہ کھولا جاتا ہے۔ یہی اس دنیا کے لیے خدا کا قانون ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس دنیا میں صرف وہ شخص ہدایت پاتا ہے جو اس صلاحیت کا ثبوت دے کہ وہ دلیل کی زبان میں بات کو سمجھ سکتا ہے۔ دلیل کے ذریعہ کسی بات کا ثابت ہوجانا اس کے لیے کافی ہے کہ وہ اس کے آگے جھک جائے جو لوگ دلیل سے نہ مانیں ان کو اس دنیا میں کبھی ہدایت نہیں مل سکتی۔
جو شخص موجودہ دنیا میں دلیل کے آگے نہیں جھکتا وہ اپنے آپ کو اس خطرہ میں ڈالتا ہے کہ قیامت میں اس کو خدائی طاقت کے آگے جھکا یا جائے۔ مگر قیامت کا جھکناکسی کے کچھ کام نہ آئے گا۔ کیوں کہ وہ آدمی کو ذلیل کرنے کے لیے ہوگا، نہ کہ اس کو انعام کا مستحق بنانے کے لیے۔