Tazkirul Quran (Urdu) · Mutual Consultation (Al-Shura)

Tazkirul Quran, Qur’an 42:47–48

Mutual Consultation (Al-Shura)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

موجودہ دنیا میں آدمی کا اصل امتحان یہ ہے کہ جو صورت حال بھی اس کے سامنے آئے، وہ اس میں صحیح ردعمل پیش کرے۔ مگر انسان ایسا نہیں کرتا۔ اس کو جب کوئی کامیابی ملتی ہے تو وہ فخر وناز کی نفسیات میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اورجب وہ کسی مصیبت میں پڑتا ہے تو وہ منفی جذبات کا اظہار کرنے لگتا ہے۔

یہی وہ لوگ ہیں جو دعوت حق کے مقابلہ میں صحیح رد عمل پیش نہیں کرپاتے۔ ان کا غیر حقیقت پسندانہ مزاج یہاں بھی ان کو غیر حقیقت پسند بنادیتاہے۔ دعوت حق کا صحیح رد عمل یہ ہے کہ آدمی فوراً اس کی حقانیت کا اعتراف کرلے۔ مگر آدمی یہ کرتاہے کہ وہ اس کو اپنی ساکھ کا مسئلہ بنا لیتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ دعوت کو مان کر میں اس کو پیش کرنے والے کے سامنے چھوٹا ہوجاؤں گا۔ یہ احساس اس کے لیے حق کو قبول کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ وہ اس کی صداقت پر یقین کرنے کے باوجود اپنی ذاتی مصلحتوں کی بنا پر اس کو نظر انداز کردیتا ہے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page