Tazkirul Quran (Urdu) · Mutual Consultation (Al-Shura)
Tazkirul Quran, Qur’an 42:49–50
Mutual Consultation (Al-Shura)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
دین کی اساس اس تصور پر قائم ہے کہ اس کائنات میں ہر قسم کا اختیار صرف ایک خدا کو حاصل ہے۔ اس کے سوا کسی کے پاس کوئی اختیار نہیں، خواہ وہ زمین وآسمان کے نظام کو چلانا ہو یا ایک انسان کو اولاد عطا کرنا۔ آدمی جو کچھ پاتا ہے خدا کے دئے سے پاتاہے اور وہی جب چاہتا ہے اس کو اس سے چھین لیتا ہے۔
خداکے بارے میں یہ عقیدہ ہی آدمی کے اندر وہ صحیح احساس پیدا کرتا ہے جس کو ’’ عبدیت‘‘ کہا جاتا ہے اور خداکے بارے میں یہ عقیدہ ہی آدمی کو مجبور کرتاہے کہ وہ اپنی زندگی میں اس روش کو اپنائے جس کا الٰہی شریعت میں حکم دیاگیا ہے۔