Tazkirul Quran (Urdu) · Ornaments of Gold (Al-Zukhruf)

Tazkirul Quran, Qur’an 43:15–19

Ornaments of Gold (Al-Zukhruf)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

خدا کے ساتھ غیر خدا کو شریک کرنے کی ایک صورت یہ ہے کہ آدمی کسی کو خدا کا شریک ذات ٹھہرائے مثلاً فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں ماننا، حضرت مسیح کو خدا کا بیٹا بتانا، یا وحدت الوجود کا نظریہ جو تمام چیزوں کو خدا کے اجزاء قرار دے کر کائنات کی تشریح کرتا ہے۔ اس قسم کے تمام عقیدے محض بے بنیاد مفروضے ہیں۔ ان کے حق میں کوئی بھی حقیقی دلیل موجود نہیں۔

یہاں عورت کی صنفی خصوصیات کو دو جامع لفظ میں بیان کردیاگیا ہے۔ ایک یہ کہ وہ طبعاً آرائش پسند ہوتی ہے۔ دوسرے یہ کہ وہ مقابلہ کے وقت پُرزور انداز میں کلام نہیں کرپاتی۔ عورت کے اندر یہ صنفی کمی ایک حقیقت ہے اور اسی بنا پر اسلام میں یہ تقسیم کی گئی ہے کہ مرد بیرونی کام کا ذمہ دار ہے اور عورت اندرونی کام کی ذمہ دار۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page