Tazkirul Quran, Qur’an 43:1–4
Ornaments of Gold (Al-Zukhruf)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
اُمّ الکتاب سے مراد لوح محفوظ ہے جو الله کے پاس ہے۔ لوح محفوظ میں الله تعالی نے اس اصل دین کو ثبت کررکھا ہے جو اس کو انسانوں سے مطلوب ہے۔ یہی اصل دین مختلف زبانوںمیں مختلف پیغمبروں پر اترا۔ اور وہ پیغمبر آخر الزماں پر عربی زبان میں اتارا گیا۔اب عربی قرآن ہی موجودہ دنیا میں اصل دينِ خداوندی کا نمائندہ ہے۔ حاملينِ قرآن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس کو ہر زبان میں منتقل کرکے اسے تمام قوموں تک پہنچائیںتاکہ اس دین کو جس طرح عربوں نے سمجھا اسی طرح دوسرے لوگ بھی اس کو سمجھ سکیں۔
قرآن کا بلند اور پر حکمت ہونا اس کے کتاب الٰہی ہونے کا ثبوت ہے۔ قرآن کی زبان اور اس کے مضامین خدائی عظمت کے ہم سطح ہیں، اور یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ خداکی کتاب ہے۔ قرآن اگر انسانی کلام ہوتا تو اس میں وہ غیر معمولی عظمت نہ پائی جاتی جو اب اس میں پائی جارہی ہے۔