Tazkirul Quran (Urdu) · Ornaments of Gold (Al-Zukhruf)

Tazkirul Quran, Qur’an 43:5–8

Ornaments of Gold (Al-Zukhruf)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

آج دنیا میں بے شمار ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو پچھلے پیغمبروں کا نام عزت کے ساتھ لیتے ہیں۔ ایسی حالت میں یہ بات بڑی عجیب معلوم ہوتی ہے کہ ان پیغمبروں کا (بشمول پیغمبر اسلام) ان کے ہم زمانہ لوگوں نے مذاق کیوں اڑایا۔

اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ پچھلے لوگ وحشی تھے اور آج کے لوگ مہذب ہیں۔ یہ صرف زمانہ کا فرق ہے۔ آج لمبی مدت گزرنے کے بعد ہر پیغمبر کے ساتھ تاریخی عظمت کا زور شامل ہوچکا ہے۔ اس لیے آج ہر ظاہربیں پیغمبر کو پہچان لیتاہے۔ مگر پیغمبر اپنے زمانہ کے لوگوں کو صرف ایک عام انسان نظر آتا تھا۔ اس وقت پیغمبر کی پیغمبرانہ حیثیت کو پہچاننے کے لیے حقیقت بیں نگاہ درکار تھی۔ اور بلا شبہ حقیقت بیں نگاہ دنیا میں ہمیشہ سب سے کم پائی گئی ہے۔

دعوت حق کے مخاطبین خواہ کتنا ہی زیادہ غلط رویہ اختیار کریں، داعی یک طرفہ طورپر صبر کرتے ہوئے اپنے دعوتی عمل کو جاری رکھتا ہے۔ تاآنکہ وہ وقت آجائے جب کہ خدا اپنی طرف سے کوئی فیصلہ فرمادے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page