Tazkirul Quran (Urdu) · Ornaments of Gold (Al-Zukhruf)

Tazkirul Quran, Qur’an 43:66–73

Ornaments of Gold (Al-Zukhruf)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

انسان آزاد نہیں ہے۔ اس کو بہر حال حقیقت کے آگے جھکنا ہے۔ اگر وہ داعی کی دلیل کے آگے نہیں جھکتا تو اس کو خدائی طاقت کے آگے جھکنا پڑے گا۔ مگر خدائی طاقت فیصلہ کے لیے ظاہر ہوتی ہے۔ اس لیے اس وقت کا جھکنا کسی کے کچھ کام آنے والا نہیں۔

دنیا میں آدمی جب حق کے خلاف رویہ اختیا رکرتا ہے تو اس کو بہت سے دوست مل جاتے ہیں جو اس کا ساتھ دیتے ہیں۔ آدمی ان دوستوں کے بل پر ڈھیٹ بنتا چلا جاتاہے۔ مگر یہ سارے دوست قیامت میں اس کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ قیامت میں صرف وہ دوستی باقی رہے گی جو الله کے خوف کی بنیاد پر قائم ہوئی ہو۔

دنیا میں حق پرستی کی زندگی خطرات میں گھری ہوئی ہوتی ہے۔ مگر آخرت میں اس کا بدلہ اس شان دار صورت میں ملے گا کہ آدمی وہاں ہر قسم کے اندیشے اور تکلیف سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کرلے گا۔ اس خدائی وعدہ پر جو لوگ یقین کریں وہی موجودہ دنیا میں حق پر قائم رہ سکیں گے۔ خدا آخرت میں انھیں وہ سب کچھ مزید اضافہ کے ساتھ دے دے گا جو انھوں نے دنیا میں خدا کی خاطر کھویا تھا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page