Tazkirul Quran (Urdu) · Ornaments of Gold (Al-Zukhruf)
Tazkirul Quran, Qur’an 43:81–83
Ornaments of Gold (Al-Zukhruf)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
’’اگر خدا کی اولاد ہو تو میں سب سے پہلے اس کی عبادت کروں‘‘ —یہ جملہ بتاتا ہے کہ پیغمبر جس عقیدہ کا اعلان کررہا ہے وہ اسی کو عین حقیقت سمجھتاہے۔ وہ قومی تقلید اور گروہی تعصب کی زمین پر نہیں کھڑا ہوا ہے بلکہ دلیل کی زمین پر کھڑا ہوا ہے۔ وہ اس عقیدہ کا داعی اس لیے ہے کہ تمام حقائق اس کی صداقت کی تائید کرتے ہیں۔ اس سے انداز ہوتا ہے کہ داعی کا معاملہ شعور حقیقت کا معاملہ ہوتاہے، نہ کہ قومی تقلید کا معاملہ۔
خدا کا تخلیقی کارخانہ جو زمین وآسمان کی صورت میں پھیلا ہوا ہے وہ بتاتا ہے کہ اس کا خدا صرف ایک خدا ہے۔ کائنات اپنے وسیع نظام کے ساتھ اس سے انکار کرتی ہے کہ اس کا خدا ایک سے زیادہ ہوسکتاہے۔