Tazkirul Quran (Urdu) · Ornaments of Gold (Al-Zukhruf)

Tazkirul Quran, Qur’an 43:84–85

Ornaments of Gold (Al-Zukhruf)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

زمین وآسمان نہایت ہم آہنگی کے ساتھ مسلسل عمل کررہے ہیں۔ ان کے اندر کامل طورپر واحد حکمت اور واحد علم پایا جاتا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں ایک ہی خدا ہے جو زمین و آسمان دونوں کا نظام تنہا چلا رہا ہے۔

کائنات بیک وقت خدا کی بے پناہ قدرت کا بھی تعارف کراتی ہے اور اسی کے ساتھ خدا کی بے پناہ رحمت کا بھی۔ اس کا تقاضا ہے کہ آدمی سب سے زیادہ خدا سے ڈرے، وہ سب سے زیادہ اسی سے امید رکھے۔ جو لوگ دنیا میں اس شعور اور اس کردار کا ثبوت دیں وہی وہ لوگ ہیں کہ جب وہ خدا کے یہاں پہنچیں گے تو خدا ان کو اپنی بے پایاں رحمتوں سے نوازے گا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page