Tazkirul Quran (Urdu) · Smoke (Al-Dukhan)

Tazkirul Quran, Qur’an 44:17–21

Smoke (Al-Dukhan)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

حق کی دعوت کا اٹھنا گویا خدا کی طاقت کا دلیل کے روپ میں ظاہر ہونا ہے۔اس طرح خدا غیب میں رہ کر انسان کی سطح پر اپنا اعلان کراتا ہے۔ اس بنا پر حق کی دعوت اس کے مخاطبین کے لیے آزمائش بن جاتی ہے۔ حقیقت شناس لوگ اس کو پہچان کر اس کے آگے جھک جاتے ہیں۔ اور جو ظاہربیں ہیں وہ اس کو غیر اہم سمجھ کر اسے نظر انداز کردیتے ہیں۔

مگر حق کی دعوت کو ٹھکرانے کے بعدآدمی اس کےانجام سے بچ نہیں سکتا۔ پیغمبر کے زمانہ میں اس انجام بد کا آغاز موجودہ زندگی ہی میں ہوجاتا ہے، جیسا کہ فرعونِ مصر کا ہوا۔ اور پیغمبر کے بعد ایسے لوگوں کا انجام موت کے بعد سامنے آئے گا۔ مزید یہ کہ پیغمبر کو خدا کی خصوصی نصرت حاصل ہوتی ہے۔ کسی کے لیے ممکن نہیں ہوتا کہ وہ اس کو ہلاک کرسکے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page