Tazkirul Quran, Qur’an 44:9–16
Smoke (Al-Dukhan)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
قرآن کے یہ مخاطبین جس معاملہ میں شک میں پڑےہوئے تھے وہ خدا کے وجود کا معاملہ نہ تھا۔ بلکہ خدا کی توحید کامعاملہ تھا۔ وہ روایتی طورپر خدا کو مانتے ہوئے عملاً اپنے اکابر کے دین پر قائم تھے۔
قرآن نے ان اکابر کو بے بنیاد ثابت کیا۔ مگر وہ اس کو ماننے کے لیے تیار نہ ہوئے۔ ایک طرف وہ اپنے آپ کوبے دلیل پارہے تھے۔ دوسری طرف اپنے اکابر کی عظمت کو اپنے ذہن سے نکالنا بھی انھیں ناممکن نظر آتا تھا۔ اس دو طرفہ تقاضوں نے انھیں شک میں مبتلا کر دیا۔ خدا کا داعی انھیں اس سے کم نظر آیا کہ اس کے کہنے سے وہ اپنے مفروضہ اکابر کو چھوڑ دیں۔
جو لوگ نصیحت کے ذریعے حق کو نہ مانیں وہ اپنے آپ کو اس خطرے میں ڈال رہے ہیں کہ ان کو عذاب کے ذریعہ اسے ماننا پڑے۔ اس وقت وہ اعتراف کریں گے۔ مگر اس وقت کا اعتراف کرنا ان کے کچھ کام نہ آئے گا۔