Tazkirul Quran (Urdu) · Smoke (Al-Dukhan)
Tazkirul Quran, Qur’an 44:1–8
Smoke (Al-Dukhan)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
قرآن کا کتاب مبین ہونا خود اس بات کی دلیل ہے کہ وہ خدا کی کتاب ہے۔ اور جب وہ خدا کی کتاب ہے تو اس کی خبریں اور پیشین گوئیاں بھی قطعی ہیں، ان کے بارہ میں شک کی کوئی گنجائش نہیں۔
قرآن کے نزول کا آغاز ایک خاص رات کو ہوا۔ یہ رات اہم خدائی فیصلوں کے لیے مقرر ہے۔ قرآن کا نزول کوئی سادہ واقعہ نہ تھا۔ یہ ایک نئی تاریخ کے ظہور کا فیصلہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ا س کو فیصلہ کی رات میں نازل کیاگیا۔ قرآن اولاً حق کا اعلان تھا۔ وہ شرک کو باطل اور توحید کو برحق بتانے کے لیے آیا۔ پھر وہ اسی بنیاد پر قوموں کے درمیان فرق کرنے والا تھا۔ چنانچہ یہ فرق عملاً کیاگیا۔ یہاں تک کہ تاریخ میں پہلی بار شرک کا دور ختم ہوکر توحید کا دور شروع ہوگیا۔