Tazkirul Quran (Urdu) · Smoke (Al-Dukhan)
Tazkirul Quran, Qur’an 44:43–50
Smoke (Al-Dukhan)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
یہاں اور دوسرے مقامات پر جہنم کی جو تصویر قرآن میں پیش کی گئی ہے وہ ہر زندہ شخص کو تڑپا دینے کے لیے کافی ہے۔ جو شخص بھی اپنے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ ہو ا س کو یہ الفاظ ہلاکر رکھ دیں گے۔ وہ جہنمی راستے کو چھوڑ کر جنتی راستے کی طرف دوڑ پڑے گا۔
مگر جو لوگ حقیقتوں کے بارے میں سنجیدہ نہ ہوں، جو صرف اپنی خواہشات کو جانتے ہوں اور ان کی اپنی خواہشات کے باہر حقائق کی جو دنیا ہے اس کے بارے میں وہ غور کرنے کی ضرورت محسوس نہ کرتےہوں، وہ اس خبر کو سنیں گے اور اس کو نظر انداز کردیں گے۔ ایسے لوگوں کے لیےیہ الفاظ ایسے ہی ہیں جیسے پتھر پر پانی ڈالا جائے اور وہ اس کے اندرون کو ترکیے بغیر بہہ جائے۔