Tazkirul Quran (Urdu) · Smoke (Al-Dukhan)
Tazkirul Quran, Qur’an 44:51–57
Smoke (Al-Dukhan)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
ان الفاظ میں انسان کی پسند کی اس دنیا کی تصویر ہے جو اس کے خوابوں میں بسی ہوئی ہے۔ ہر آدمی اپنی پسند کی اس دنیا کو پانا چاہتا ہے۔ مگر موجودہ دنیا میں وہ اس کو حاصل نہیں کرپاتا ۔ یہ خوابوں کی دنیا مزید اضافہ کے ساتھ اس کو جنت میں حاصل ہوجائے گی۔
ہر قسم کے ڈر سے خالی یہ دنیا ان لوگوں کو ملے گی جو دنیا میں الله سے ڈرے تھے۔ ابدی نعمتوں سے بھری ہوئی یہ زندگی ان کا حصہ ہوگی جنھوں نے اس کی خاطر دنیا کی وقتی نعمتوں کو قربان کیا تھا۔ آخرت کی اس عظیم کامیابی میں وہ لوگ داخل ہوں گے جنھوں نے اس کو پانے کے لیے اپنی دنیا کی کامیابی کو خطرہ میں ڈالنے کاحوصلہ کیا تھا۔