Tazkirul Quran (Urdu) · Kneeling (Al-Jathiyah)

Tazkirul Quran, Qur’an 45:12–13

Kneeling (Al-Jathiyah)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

پانی بظاہر ڈبانے والی چیز ہے۔ مگر الله تعالی نے اس کو ایسے قوانین کا پابند بنایا ہے کہ اتھاہ سمندروں کے اوپر بڑے بڑے جہاز ایک طرف سے دوسری طرف چلتے ہیں اور بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں۔ یہی معاملہ پوری کائنات کا ہے۔ کائنات اس طرح بنائی گئی ہے کہ وہ پوری طرح انسان کے تابع ہے۔ انسان جس طرح چاہے اس کو اپنے فائدہ کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔ موجودہ دنیا کی یہی خصوصیت ہے جس کی بنا پر یہ ممکن ہوا ہے کہ یہاں انسان اپنے لیے شاندار تمدن کی تعمیر کرسکے۔

کائنات کا موجودہ ڈھانچہ ہی اس کا آخری اور واحد ڈھانچہ نہیں ہے۔ وہ دوسرے بے شمار طریقوں سے بھی بن سکتی تھی۔ مگر مختلف امکانات میں سے وہی ایک امکان واقعہ بنا جو ہمارے لیے مفید تھا۔ یہ ایک نشانی ہے جس میں غور کرنے والے غور کریں تو وہ اس میں اپنے لیے عظیم الشان سبق پاسکتے ہیں۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page