Tazkirul Quran (Urdu) · Kneeling (Al-Jathiyah)

Tazkirul Quran, Qur’an 45:14–15

Kneeling (Al-Jathiyah)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

جن لوگوں کو یہ یقین نہ ہو کہ ان کے اوپر خدائی فیصلہ کا دن آنے والا ہے، وہ ظلم کرنے میں جری ہوتے ہیں۔ وہ حق کے داعی کو ہر ممکن طریقے سے ستاتے ہیں۔ اس وقت داعی کے دل میں انتقام کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ مگر داعی کو چاہیے کہ وہ آخر وقت تک مدعو سے درگز کرے۔ وہ اپنی توجہ تمام تر دعوت پر لگائے رہے اور لوگوں کو بداعمالیوں پر گرفت کے معاملہ کو خدا کے حوالہ کردے۔

داعی کی کوشش کی قدر وقیمت اس اعتبار سے متعین نہیں ہوتی کہ اس نے کتنے لوگوں کو حق کی طرف موڑا۔ اس کی کوشش کی قدر وقیمت خدا کے یہاں اس اعتبار سے متعین ہوتی ہے کہ وہ خود کتنا زیادہ حق پر قائم رہا۔ حق کا داعی ہونے کے تقاضوں کو خود اس نے کتنا زیادہ پورا کیا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page